Daily Mumtaz:
2025-11-24@15:38:03 GMT

تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف

لاہور:(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے: ماریہ طلال

سٹی 42:رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما ماریہ طلال نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ لوگ ووٹ صرف نعروں یا جذبات پر نہیں دیتے، وہ کارکردگی اور مسلسل خدمت کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما ماریہ طلال نے کہا کہ عوام نے میاں محمد نواز شریف کے وژن، منصوبہ بندی اور عملی کارکردگی کو پرکھ کر اعتماد دیا جبکہ اسی سفر کو میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے محنت، لگن اور مؤثر قیادت کے ساتھ آگے بڑھایا۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 انہوں نے  کہا کہ عوام کے درمیان رہ کر، فیلڈ میں جا کر اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی نے لوگوں کے یقین کو مزید مضبوط کیا کہ یہ قیادت وعدوں سے زیادہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور یہی طرزِ حکمرانی ن لیگ کی اس تاریخی کامیابی کا بنیادی سبب بنا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کے امیدواروں کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پرنواز شریف کا رد عمل سامنے آگیا
  • ضمنی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف
  • ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے: ماریہ طلال
  • عوام نے انتشار نہیں ترقی کا راستہ چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
  • عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف
  • عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
  • مصنوعی بیانیہ زمین بوس ہو گیا، عوام نے کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دی: مریم نواز
  • ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا: کامیابی کا کریڈٹ نوازشریف کے وژن مریم نواز کی محنت کو جاتا ہے، وزیراعظم
  • در مدح ’’نا‘‘