قومی اسمبلی، ن لیگ132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ، جسکے بعد اتحادی جماعتوں پر انحصار ختم ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی کے 74 ارکان کے بغیر حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہو گئی۔ مسلم لیگ ن 132، ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ضیا نیشنل پارٹی اور باپ پارٹی کا ایک ایک رکن جبکہ چار آزاد ارکان بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں چھ مزید نشستیں حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستیں 132 ہو گئیں۔ پیپلز پارٹی سمیت حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستیں 244 ہو گئیں۔ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے بابر نواز، این اے 143 ساہیوال سے ن لیگ کے محمد طفیل، این اے 185 ڈی جی خان سے ن لیگ کے محمود قادر کامیاب ہوئے۔ این اے 104 فیصل آباد سے ن لیگ کے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے ن لیگ کے محمد نعمان جبکہ این اے 96 فیصل آباد سے ن لیگ کے بلال بدر کامیاب ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی سے ن لیگ کے مسلم لیگ
پڑھیں:
الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے این اے 129 میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج قائد نواز شریف کے وژن، ان کی ثابت قدم قیادت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق ضمنی انتخابات میں ملنے والی کامیابی نہ صرف پارٹی پالیسیوں کی پذیرائی ہے بلکہ عوام کے اس اعتماد کی بھی علامت ہے جو وہ مریم نواز کی انتھک محنت اور سیاسی جدوجہد پر ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اطمینان کو بھی ظاہر کرتی ہے، جبکہ اس کامیابی میں پارٹی کارکنان کی مسلسل محنت اور سرگرم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں اپنے نام کیں، جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک نشست جیت سکی۔