گورنر سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، مگر بھارت کی اشتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔