سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی تربیت حضور اکرمؐ کے دستِ مبارک سے ہوئی، اسی وجہ سے آپؑ کی شخصیت اُمتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نوجوانوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت، کردار اور حالاتِ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ دخترِ رسولؐ حضرت فاطمۃ الزہراءؑ کی زندگی اسلام کے ہر پہلو میں ایک مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ان کی شجاعت، ایثار، تقویٰ، عبادت اور خانوادۂ رسالتؐ کی حفاظت کے لیے دی گئی بے مثال قربانی آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی تربیت حضور اکرمؐ کے دستِ مبارک سے ہوئی، اسی وجہ سے آپؑ کی شخصیت اُمتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کو حضرت فاطمہؑ کی سیرت سے رہنمائی لیتے ہوئے معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا طرزِ حیات، گھریلو نظم و نسق، اولاد کی تربیت، معاشرتی کردار اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے بہترین درس ہے۔ شرکاء نے کہا کہ ان کی سیرت کا فروغ معاشرے میں اخلاقی اقدار، انسانیت، ہمدردی اور عدل کے فروغ کا باعث بنتا ہے۔ سیمینار سے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ رمضان توقیر و دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار کے اختتام پر حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے حضور نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور گلگت بلتستان کی ترقی و امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت فاطمۃ الزہراء حضرت فاطمہ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔