انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کے خلاف سماعت کی، اور مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار

—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
  • کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں
  • پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
  • خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک
  • جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالا بنگلہ دیشی شہری گرفتار
  • جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی گرفتار
  • جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار