کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کراچی:
کورنگی عوامی کالونی میں تیزرفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر نے بتایا کہ عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 125 موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے مقام پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔ مشتعل افراد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔پولیس نے ریسیکو ادارے چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا، واٹر ٹینکر 16 وہیلر ہے جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
چھیپا کے ترجمان چوہدری شاہد حسین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر جو شخص پیھچے بیٹھا تھا وہ اس حادثے میں جاں بحق ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا زخمی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ عزیر ولد مبشر احمد سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 32 سالہ فہیم ولد صغیر احمد کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی اور بے ہوش ہے اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، پولیس اس کی شناخت معلوم کررہی ہے، پولیس حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے مزید قانونی کارروائی کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کی شناخت
پڑھیں:
کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
کراچی میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب ان کے پیچھے بیٹھنے والے افراد پر بھی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق اگر موٹر سائیکل پر بیٹھی پچھلی سواری نے ہیلمٹ نہ پہنا تو اس پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں موٹرسائیکلسٹ اور اس کے عقب میں بیٹھے شخص دونوں کا ای چالان ہوگا۔
انہوں نے آن لائن رائیڈرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اضافی ہیلمٹ ضرور رکھیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 نہیں بلکہ 5 ہزار روپے ہوگا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے لازمی طور پر ہیلمٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن رائیڈرز ای چالان قوانین کراچی ہیلمٹ