عمران خان کی بہنوں کے دھرنے میں پولیس کی ’چائے ڈپلومیسی‘
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کے دوران پولیس کی چائے پیش کرنے کی انوکھی حکمت عملی نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب شدید سردی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنے میں شریک شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ماحول خوشگوار اور دوستانہ نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں علیمہ خان مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ناصر اور نعیم پنجوتھا کو بھی چائے کی پیشکش کی جاتی ہے، اور وہ کپ اٹھا کر چائے پیتے نظر آتے ہیں۔
دھرنے کے دوران شرکا ہاتھوں میں کپ لیے شدید سردی میں چائے کا لطف اٹھاتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر، جہاں کبھی سختی اور کبھی مذاکرات نظر آتے، سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بنے اور ایس ایچ او اعزاز عظیم کے اس دوستانہ انداز کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کا قومی اعزاز کے ساتھ جنازہ
سٹی42: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر افغان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کا جنازہ قومی اعزاز کے ساتھ ہوا۔
شہید اہلکاروں کے جنازہ میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور سویلین اور یونیفارمڈ اعلیٰ حکام نے شرکت کی.
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانی نکلے، لرزہ خیز انکشافات
شہداء کے جنازوں کو ایف سی کے طریقہ کار کے مطابق سلامی دی گئی۔
خود کش حملے میں شہید ہونے والے تینوں ایفف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جنازے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیئے گئے۔