چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔
دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔
علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئیں۔
عدالت نے کہا ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، علیمہ خان
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ہمشیرہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔
راولپنڈی کے گورکھپور ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم ڈرامہ کر رہے ہیں توٹھیک ہے، اتنی پولیس ڈرامے کیلئے یہاں موجود ہے؟
انھوں نے کہا کہ گزشتہ منگل کو میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹنا پڑا تھا۔ یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔