26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں۔
دھرنے کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان سمیت کئی کارکنوں کو رہا کیا گیا، تاہم عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں پہنچ گئے۔
بعد ازاں علیمہ خان نے 10،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروائے اور عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وکلا صفائی کی استدعا پر مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے 26 نومبر کے مقدمے میں علیمہ خان کے خلاف کئی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل
لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔
ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔
آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کے اجازت پر حکمِ امتناع جاری کیا۔
عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ ڈویژن بینچ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید احمد کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی غیر موثر ہوگئی۔