اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کی 2004 کی ایک اہم آبزرویشن کی بنیاد پر اپنے دلائل مکمل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے مؤقف کو سن لیا گیا ہے، اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ معاملہ ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاسکتا ہے، کیونکہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات اسی ٹیم کے ذریعے نمٹائے جاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے 2004 میں متعلقہ نوعیت کے معاملات پر آبزرویشنز دی تھیں، جبکہ جس جج کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے وہ اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق مقدمہ جاری رکھ سکتی ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اسی 3 سالہ ڈیپوٹیشن کو چیلنج کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دلائل سن لیے گئے ہیں اور عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔
چیف جسٹس کے مطابق جج ناصر جاوید رانا لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت ہیں، اس لیے ان کیخلاف کارروائی کا دائرہ اختیار وہیں بنتا ہے۔ ہمارا کام یہاں ان کی ڈیپوٹیشن کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ جج ناصر جاوید رانا جسٹس سردار سرفراز ڈوگر چیف جسٹس ڈیپوٹیشن سپریم کورٹ سیشن کورٹ لاہور ہائیکورٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس اسلام ا باد ہائیکورٹ جج ناصر جاوید رانا جسٹس سردار سرفراز ڈوگر چیف جسٹس ڈیپوٹیشن سپریم کورٹ سیشن کورٹ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد چیف جسٹس
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔