وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 24 نومبر کو کارروائی کی، جہاں  بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔

 آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے  تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کیا یا ٹھکانے لگایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کے وژن عزمِ استحکام کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی  اور ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک