بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے ایک بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع ایک پل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے پل کو محفوظ رکھا۔
دہشت گردوں نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے بھری دیسی آئی ای ڈی کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے عوامی انفراسٹرکچر محفوظ رہا۔
اہل علاقہ نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔
اسی دوران، سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل بنوں کے مختلف علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق، تمام آپریشنز کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہیں اور اہل علاقہ نے بھرپور تعاون کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بنوں پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا، کہا کہ بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا، پولیس نے منصوبہ ناکام بنا کر بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
واضح رہے کہ علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔