بنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے مزید 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ اقدامات خوارج کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن اور استحکام کے لیے یہ آپریشنز خاطر خواہ اور قابل پیمائش کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور رہے گا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردہلی اور کابل کا تجارت بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرنے کا منصوبہ دہلی اور کابل کا تجارت بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرنے کا منصوبہ روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا کانویکشن،وزیر مذہبی امور کی شرکت کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے اداروں سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار