بنو میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ ال خوارج کے 8 دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کی تیز رفتار مہم کا واضح ثبوت ہے، ان مربوط سیکیورٹی اقدامات کا مقصد خوارج کے نیٹ ورک کو توڑنا، ان کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں قیامِ امن کے لیے کئے گئے آپریشنز نمایاں نتائج دے رہے ہیں، جبکہ مزید کامیابیوں کے لیے کوششیں مسلسل جاری رہیں گی، علاقے میں کلئیرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے،  تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کو فرار ہونے یا دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

’عزمِ استحکام‘ کے ویژن کے تحت، جو نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد فیڈرل ایپکس کمیٹی نے جاری کیا، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی کی فیصلہ کن مہم بھرپور رفتار سے جاری رہے گی، اور پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سیکورٹی فورسز

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار