ملک میں پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کی درآمدات پر1.197ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کامجموعی درآمدی بل 1.

018ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیںپام آئل کی درآمدات پر322.21ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرمیں 291.71ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 262.96ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پام آئل کی درآمدات پر3.370ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر35.18ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 99.78فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر70.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 4.763ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 4.380ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 28.31ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں سویابین آئل کا مجموعی درآمدی بل 372.022ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سویابین ا ئل کی درا مدات میں پام ا ئل کی درا مدات ڈالرزرمبادلہ خرچ میں سویابین ا ئل کی درا مدات میں مالی سال کے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ