Islam Times:
2025-11-26@11:15:50 GMT

کراچی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوس عزائے فاطمیہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا، جہاں دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور اسکاؤٹس نے سیکورٹی و انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ میڈیکل کیمپس بھی عزاداروں کی سہولت کے لیے موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاطمہ زہرا

پڑھیں:

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جموں میں ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر چھاپے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف نہیں ہے اور اہل اقتدار سے سوال پوچھنے والا پریس، درحقیقت جمہوری نظام کو مضبوط بناتا ہے اسے کمزور نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف انگریزی اخبار ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں پریس کی آزادی کو دبانے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے تھے۔ ایجنسی نے دفتر سے گولہ بارود بھی ضبط کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔ ایس آئی اے نے کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ نورادھا بھسین نے اپنے دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار کے خلاف ”بھارت مخالف“ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان الزامات کا مقصد اس خطے میں آزاد صحافت کو خاموش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف نہیں ہے اور اہل اقتدار سے سوال پوچھنے والا پریس، درحقیقت جمہوری نظام کو مضبوط بناتا ہے اسے کمزور نہیں کرتا۔ صحافتی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ”رپورٹز ود آﺅٹ بارڈرز“ سمیت کئی عالمی تنظیموں نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے انورادھا کے خلاف مقدمہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے اخبار کے دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انورادھا بھسین کو 2019ء کے بعد سے بھارت کی طرف سے سخت دباﺅ کا سامنا ہے، انہیں کشمیر دشمن بھارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سرکاری اشتہارات سے محروم کر دیا گیا جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات درپیش آئیں اور انہیں اخبار کی اشاعت بند کر کے 2022ء میں اسے مکمل طور پر آن لائن کرنا پڑا۔

آئی ایف جے نے مزید کہا مقبوضہ علاقے میں بھارت نے سنسر شپ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس میں پریس کلبوں کی بندش، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا چینلز کو بلاک کرنا، میڈیا کارکنوں کی مسلسل ہراسانی وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیم نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پریس کی آزادی کو برقرار رکھے اور مقبوضہ علاقے میں آزاد صحافت یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، کراچی میں مرکزی جلوس کا انعقاد
  • انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جموں میں ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر چھاپے کی مذمت
  • تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم
  • سکردو، حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے سمینار
  • کراچی: خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • حضرت فاطمہؑ کی تشییع جنازہ و تدفین کی پوشیدگی
  • حضرت فاطمہؑ کا پوشیدہ مزار اور غیبت و قیام امامؑ زمانہ
  • خفیہ قبر کے رموز، پوشیدہ مزار بطورِ ابدی احتجاج
  • ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت