ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ پاکستان تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کے راکھ کے بادل گوادر میں ریکارڈ ہوئے ہیں، راکھ کے بادل گوادر کے جنوبی علاقوں میں 60 ناٹیکل میل کی دوری پر ریکارڈ ہوئے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج یکے بعد دیگرے دو وولکینک ایش الرٹ جاری کیے، 45 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والی پروازوں کے لیے وولکینک الرٹ جاری کیے گئے، پاکستانی حدود استعمال کرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی بلندی عموما 45ہزار فٹ یا اس سے زائد ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بلندی کے حامل ہوائی جہازوں کے عملے کو راکھ کے بادلوں کے متعلق احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پھیل گئے ہیں، حیلی گوبی نامی آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ آتش فشاں جس کی بلندی تقریباً 500 میٹر ہے، رِفٹ ویلی میں موجود ہے، یہ وہ خطہ جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں ملتی ہیں اور زمین کے اندر شدید جغرافیائی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھ کے
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔