کندھکوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کندھکوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راکٹ کا گولا پھٹنے کا واقعہ زور گڑھ کے قریب زرعی زمین پر پیش آیا، گولا پھٹنے سے مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا، جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ ایس ایس پی محمد مراد نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، علاقے کو سیل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گولا پھٹنے
پڑھیں:
سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔ اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔