Express News:
2025-11-26@12:45:11 GMT

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، لاؤس نے پاکستان کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں لاؤس نے پاکستان کو شکست دے دی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں لاؤس کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں لاؤس نے مزید ایک گول اسکور کرکے برتری 1-2 کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

FULL-TIME pic.

twitter.com/8FyHc0pXre

— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 26, 2025

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سنسنی خیز فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

دوحا:

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں مقررہ اوورز میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔

پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں، جس کے بعد دیگر بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر یاسر خان اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد فائق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ٹورنامنٹ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے معاذ صداقت نے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفات منہاس 25 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عرفان خان نیازی بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بناپائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے اور ٹیم کو مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنانے میں مدد دی۔

بنگلہ دیش اے کے ریپن مینڈول نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، رکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑاگئی اور 44 رنز میں 4 وکٹیں گرگئیں، اوپنر حبیب الرحمان سوہان نے 26 رنز کی اننگز ضرور کھیلی۔

ایس ایم مہروب نے 19 اور رکیب الحسن نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی اور ایسا لگا کہ پاکستان باآسانی فائنل جیت جائے گا لیکن بنگلہ دیش کی آخری وکٹ نے تمام اندازے غلط ثابت کردیے۔

عبدالغفار ثقلین اور ریپن منڈول نے بالترتیب 16 اور 11 رنز بنا کر پاکستان کو مشکلات سے دو چار کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے۔

احمد دانیال نے آخری اوور میں اچھی بولنگ ضرور کی لیکن ثقلین نے ان کو آسان راستہ نہیں دیا اور رنز برابر کردیے، جس کے بعد میچ کا نتیجہ سپر اوور میں ہوا۔

بنگلہ دیش اے نے سپراوور میں پہلے بیٹنگ کی اور دو وکٹوں پر 6 رنز بنائے، احمد دانیال نے سپر اوور میں بھی بہترین بولنگ کی اور دونوں وکٹیں حاصل کی۔

سعد مسعود اور معاذ صداقت نے سپر اوو میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی اوربالترتیب 5 اور ایک رن کے ذریعے بغیر کسی نقصان کے پانچویں گیند پر 8 رنز بنا کر پاکستان کو تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا چیمپیئن بنا دیا۔

پاکستان شاہینز نے اس سے قبل 2019 اور 2023 میں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کپ جیت لیا تھا۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے ٹیم کے درمیان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری
  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان
  • ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
  • انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • اے ٹی پی چیلنجر ٹینس: پاکستان کے محمد شعیب کو شکست
  • لسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے شکست دے دی
  • پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سنسنی خیز فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست
  • ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز فائنل، محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے