2025-11-26@13:02:47 GMT
تلاش کی گنتی: 16632

«کو لانے»:

    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت مرکزی و کمرشل بینکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر...
    اُدے پور میں جگ مندر آئی لینڈ پیلس ایک بار پھر کسی شاہی محل کی طرح روشن ہوا جہاں امریکی فارما صنعت کے معروف نام راما راجو منتینا کی بیٹی نیتر منتینا کی شادی نے عالمی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔  دلہن نیتر منتینا اور دولہا ومشی گاد ارجو، جو ’سپر آرڈر‘ نامی فوڈ ڈیلیوری ایپ کے شریک بانی ہیں، کی شادی کو نہ صرف محل کی شاندار عمارت نے مزید یادگار بنایا بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں کی پرفارمنس نے بھی محفل میں رنگ بھر دیئے۔ راما راجو منتینا کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے ہے اور وہ امریکی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔ وہ انجینئس فارماسیوٹیکلز کے چیئرمین اور سی ای او ہیں۔ ان...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے، این ایف سی کے معاملے پر ہمارے جو تحفظات ہیں ہم ان پر وزیراعظم سے بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ...
    نیشنل میوزیم آف کوریا (NMK) نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر 2025 کو پہلی بار اسلامی تاریخ اور ثقافت کے لیے مستقل گیلری کھولی جائے گی، جو سیول اور دوحہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل یہ گیلری میوزیم کی تیسری منزل پر ورلڈ آرٹ/ورلڈ کلچر ہال میں واقع ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ اسلامی ورثے کو عالمی تہذیبوں کی نمائش میں ایک مستقل اور نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گیلری قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون کا...
      راولپنڈی: (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔صدرمسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور...
    انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں لاؤس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں لاؤس کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں لاؤس نے مزید ایک گول اسکور کرکے برتری 1-2 کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ FULL-TIME pic.twitter.com/8FyHc0pXre — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 26, 2025 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔
    امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے، امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار صوبائی حکومت نے وفاق جبکہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، وفاق دہشت گردی کے خاتمے کا حل مذاکرات سے نکالے جبکہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
    بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے لاہور میں ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج، معاشی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے اراکین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو واضح کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نفرت، جھوٹ اور فساد کے بیانیے کو شکست دی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ دور میں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کی 2004 کی ایک اہم آبزرویشن کی بنیاد پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے مؤقف کو سن لیا گیا ہے، اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ معاملہ ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاسکتا ہے،...
    ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں...
    اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفیٰ ملک کا...
    — فائل فوٹو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام  ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت...
    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوران سماعت وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ 7 نومبر کو پٹیشن پر نمبر لگا آج 26 ہوگئی، اب تک تو فیصلہ ہو جانا چاہیے، آپ چیف جسٹس ہیں، آپ کے پاس اختیارات ہیں، یہ جوڈیشری کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سن لیا، اس پر آرڈر پاس کریں گے، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے، کیونکہ سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے۔ ...
    (احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا  انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ لیں وہاں سےکام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونےدیں گے، لوگوں کو قائل کریں گے کہ سندھ کے وسائل کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ ضروری...
    چین کے جنوبی صوبے گُئیژو میں تدفین کے طریقہ کار سے متعلق حکومتی ہدایات کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔ شیدونگ نامی قصبے میں احتجاج اس وقت شروع ہوا جب مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو تدفین کے بجائے مُردوں کو نذرِ آتش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ گُئیژو ایک پسماندہ صوبہ ہے جہاں مِیاؤ اقلیتی برادری کی بڑی تعداد آباد ہے اور ان کے ہاں روایتی تدفین کو ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا گیا، جبکہ ایک ویڈیو میں مشتعل افراد نے پولیس گاڑی کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ مقامی...
    سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اے...
    فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیے کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو عدالت نے سزا دی تھی، اسے صدر میڈل پہنایا جا رہا ہے، اور اب آپ نے آئینی عدالت بھی بنا دی لیکن کام پھر بھی نہیں ہو رہا۔ یہ ریمارکس اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ افراد کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پٹواریوں کی اسامیوں کے لیے درست اشتہار دوبارہ جاری کرے۔ جسٹس محسن نے کہا کہ “کیا ہر کام توہین عدالت کے نوٹس کے بعد کرنا ہے؟ جس ڈی سی کو ہم نے سزا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق آسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ کیا ہرکام توہین عدالت کے بعد ہی کرناہے،...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت کی آج کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین طبیعت ناسازی کے باعث اس وقت کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس کو طبیعت ناسازی پر گزشتہ روز کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال داخل کرلیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز ڈویژن بنچ کی سماعت میں جسٹس انعام امین منہاس کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی تھی ۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز...
    اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بنچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق پانچ رکنی بنچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلہ تبدیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ اجلاس میں27ویں آئینی ترمیم اور بعض ایسے قوانین جو پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے، پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کو کلیتاً مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمارے اراکین نے اس ترمیم کی مخالفت کی۔ مجلس شوریٰ نے اپنی جماعت کے پارلیمنٹیرینز کے اس فیصلے کی توثیق کردی۔ مولانا فضل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ بار کونسل نے مشہور کارونجھر کیس کی آئینی عدالت میں سماعت کے موقع پر 26 نومبر بروز بدھ سندھ بھر میں وکلاء کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وکلاء سے عدالتی کاروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کرنے اور بارز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل کی ہے واضع رہے کہ مشہور کارونجھر کیس کی اپیل جو کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھی وہ اب نو تشکیل شدہ وفاقی آئینی عدالت کو بھیج دی گئی ہے جہاں 26 نومبر کو کیس کی سماعت ہونی ہے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-20 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-19 لاہور /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلا کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف؎ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے جو اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلا کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست کی مزید سماعت جسٹس شہباز رضوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-9 اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں میاں بیوی کیلیے شکیل احمد کو نیا اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان میاں بیوی نے اسٹیٹ کونسل تبدیل کرنے کی استدعاکی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کیلیے اسٹیٹ کونسل تبدیل کر دیا۔ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ نے عدالت کی جانب سے پہلے مقرر کیے گئے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کیا تھا۔ ان کے وکلا نے اسٹیٹ کونسل کی حمزہ شہبازکے ساتھ تصاویر پیش کیں،اورسیاسی وابستگی کے باعث اسے ہٹانے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت میں بھی 27 ویں ترمیم کو چیلنج کردیا گیا، بیرسٹر علی طاہر کی جاب سے وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں جو 27 ویں ترمیم میں ختم کردی گئی ہے ، 27 ویں ترمیم غیر اسلامی شقین کالعدم قرار دی جائیں ،صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے ،عدلیہ آزادی کے ساتھ کیسز نہیں سن سکتی ہے جو کہ غیر اسلامی ہے۔ سیف اللہ
    اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ باروچ اسپینوزا کا اقتباس، ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ حال ماضی سے مختلف ہو تو ماضی کا مطالعہ کریں”، تاریخی بیداری کی اہمیت کے بارے میں ایک گہری سچائی کو سمیٹتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ماضی کے تجربات کو سمجھنا اور ان پر غور کرنا،چاہے ذاتی، سماجی، یا حتیٰ کہ عالمی ، موجودہ میں بامعنی تبدیلیاں لانے کے لیے اہم ہے۔ تاریخ کو اکثر واقعات کے مجموعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو مستقبل کی رفتار کو تشکیل دیتے ہیں۔ ہم سے پہلے آنے والوں کے نمونوں، غلطیوں اور کامیابیوں کا مطالعہ کرنے سے، ہم غلطیوں کو دہرانے سے بچ سکتے ہیں اور حاصل کردہ حکمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کی جیل منتقلی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ بولسونارو کو ہفتے کے روز اس الزام میں حراست میں لیا گیا تھا کہ انہوں نے نگرانی کے لیے لگائے گئے الیکٹرانک اینکل مانیٹر کو سولڈرنگ آئرن کی مدد سے خراب کرنے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی مورائس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جائر بولسونارو نے جان بوجھ کر اور شعوری طور پر الیکٹرانک مانیٹرنگ ڈیوائس کی خلاف ورزی کی۔ عدالت کے 3ججوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری، علی لاریجانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبہ خارجہ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات اور مشاورت کی تھی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے...
    اسرائیل کیخلاف پاکستان کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی قوم تک رہبرِ معظم انقلاب کا پیغام پہنچایا اور حالیہ ظالمانہ جنگ میں صہیونی رجیم کے خلاف ایران کے دفاع میں پاکستان کی عوام اور اداروں کے ذمہ دارانہ مؤقف کی قدردانی کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی، جو اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، نے اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ میں پاکستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی فضائی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی ملکی ایئرلائن ساؤتھ ایئر (South Air) نے اپنے باقاعدہ آپریشنز کا آغاز کردیا،  کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسے پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے میں  تاریخی سنگِ میل  قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نئی ایئرلائن ملک کے ان علاقوں کے لیے امید کی کرن ہے جو برسوں سے کمزور فضائی رابطوں کے باعث بنیادی سفر کی سہولتوں سے محروم رہے،جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع میں اب فضائی رسائی بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو سفر...
    اسلام ٹآئمز: واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس میکس بوٹ نے اپنی تحریر میں لکھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایک "یاغی ریاست" بن چکا ہے اور اب قابلِ اعتماد نہیں رہا۔ انہوں نے اپنی بات کی تائید میں کئی دلائل دیے کہ یوکرین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ اس کا پہلا مظہر ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کیف کو الٹی میٹم دیا ہے کہ یا تو وہ ایک انتہائی روس نواز امن منصوبہ قبول کرے ورنہ وہ امریکی حمایت کھو دے گا۔ یہ اقدام خود ٹرمپ کی پارٹی کے ریپبلکن اراکین کو بھی ناراض کر رہا ہے۔ اسی طرح کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ دوسری مثال ہے۔ خصوصی رپورٹ: ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وہ...
    اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی مقیم 539 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، انہیں افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔ حکام کے مطابق زیر حراست افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویز پیش نہیں کرسکے۔ پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغان اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی حالت کیسی ہے، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی توہم آرام سے چلے جاتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اگر انہوں نے ہمیں گرفتار کرناہے تو کر لیں ، گزشتہ ہفتے ہمارے ساتھ جو ہوا اس سے کیافرق پڑا۔ کیا مریم نواز کو نہیں پتہ کہ پنجاب حکومت کیا کررہی ہے یا عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا ہورہا ہے، پنجاب حکومت اس سب کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بدنام زمانہ پولیس...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018ء میں بھارت گئے تھے، تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026ء میں ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ سہیل آفریدی پورے قبائلی علاقے کا فخر ہیں، اور ان کا وزیراعلیٰ بننا تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے اعزاز ہے۔ عمائدین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امن کے قیام اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امن سب سے بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کی...
    وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی کی ملاقات ہوئی ہے، دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے آج وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔اعلامیے کے مطابق معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی ہے—تصویر؍ پی آئی ڈی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سےایرانی سیکریٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ڈاکٹرعلی لاریجانی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور حالیہ سیلاب...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس  کی مقدمے کی سماعت کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ اچانک بینچ کے ایک رکن جسٹس انعام امین منہاس کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا۔ جسٹس انعام امین منہاس کو فوری ابتدائی امداد کے لیے ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم ڈسپنسری لے جایا گیا جہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جس پر ایمبولینس طلب کرکے انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل...
    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے منگل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا سمیت سی ڈی اے اور سپارکو کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں جدید سٹلائٹ امیجز، ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال، اور تعلیمی اشتراک سمیت متعدد کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملے سے متعلق کیسزکی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی۔سماعت کے دوران شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ سابق وزیر قانون راجا بشارت سمیت دیگر نامزد رہنما عدالت میں موجود تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حاضر ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماؤں...
    سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بینچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئینی عدالت میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نےمؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق پانچ رکنی بنچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے ہی سات رکنی سے...
    پاکستان کے وزیراعظم کے زیر قیادت نجی شعبے کے اراکین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے برآمدات پر مرکوز اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن کے نتیجے میں برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ برآمدات پر عائد 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس سے برآمد کنندگان کو براہِ راست مالی فائدہ اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بہتری حاصل ہوگی۔ وزیرِ خزانہ کے مشیر خُرم شہزاد نے ’ایکس‘ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی شعبے کے نمائندوں کی قیادت میں ایک عبوری اسٹیئرنگ کمیٹی PKR 52 ارب کی دستیاب ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF)...
      راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، پاکستان جب بھی کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہماری پالیسی افغان عوام کے خلاف نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے جیسے ہی عملدرآمد ہو گا،کوئی فیصلہ آئے گا توبتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاک افغان بارڈر پر...
    پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ...
    ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی...
    فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن(آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی...
    جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے، اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی، ان کی تجاویز لیتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظرانداز کیا گیا، حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی، سب سے پہلے ہمیں بنیادی مسئلے کو دیکھنا ہے، ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ آئین کے لیے مفید ہے اور نہ ہی عوامی مفاد کے مطابق۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی تھی، جو تاحال عدالت میں ہے، اور اب اس کے باوجود ایک نئی ترمیم سامنے آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی آئینی عدالت کے قیام کے حق میں تھی، لیکن موجودہ ترمیم صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدلیہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،ہماری مجلس شوریٰ میں فیصلے کی سب نے توثیق کردی،کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سےمذاکرات ہوتے رہے،اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی،ہم ان کی تجاویز لیتے رہے،ہم ان کی تجاویز پرکھڑے ہوئے اورحکومت سے تجاویز پرعمل کرایا،یہی وجہ ہےکہ 26 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظورہوئی تھی۔ سیکرٹری اطلاعات  پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر...
    ویب ڈیسک :جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی، حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا  انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کو نابالغ کہنا کس شریعت میں ہے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔  ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔  
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹ میں فوری طور پر ایمبولینس بلوائی گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس دوران سماعت یہ واقعہ پیش آیا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔ دوران سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ہائی سیکور جگہ پر نہیں پہنچ سکے، اسلام آباد کے مضافات میں پہلی جگہ ملی جسے خود کش حملہ آور نے ٹارگٹ کیا، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے فوری بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے 48 گھنٹے کے اندر ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا، ہینڈل ساجد اللہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر...
    چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد : برطانوی میڈیا دی اکانومسٹ نے حال ہی اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا، جس کا عنوان تھا “چین پاکستان میں چھتوں پر شمسی توانائی کےانقلاب کو کیسے آگے بڑھا رہا ہے۔ ” مضمون میں کہا گیا کہ چینی ساختہ سولر پینلز اور بیٹریاں پاکستانی عوام اور حکومت کو توانائی کی قلت سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اس سال پاکستان دنیا میں سولر پینلز کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک بن گیا ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک میں سبز توانائی کی تبدیلی میں “پیشرو میدان ”...
    کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب...
    پنجاب کے ضلع ساہیوال میں آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کی واردات تین روز قبل کی  گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ ڈی پی او  عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا تھا، پولیس فرید ٹاون نے طالبہ کو باحفاظت سیالکوٹ سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے 19 سالہ طالبہ کو بازیاب کروایا۔  
    ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مسلسل تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدامات پنشن نظام کو جدید بنانے اور اُن رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کی جائیں گی جن کی وجہ سے ہزاروں اوورسیز پنشنرز متاثر ہورہے ہیں۔  وزارتِ خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اصلاحات کے تحت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR) قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں تاکہ مختلف محکموں کے درمیان پنشن ڈیٹا اور دستاویزات کی ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سائبر خطرات اور ڈیجیٹل جرائم کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک مرکزی سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو مستقبل میں قومی ڈیٹا، سرکاری اداروں اور حساس معلومات کے تحفظ میں بنیادی ستون کا کردار ادا کرے گی۔مجوزہ ادارے کا مقصد نہ صرف جدید سیکورٹی نظام تشکیل دینا ہوگا بلکہ ایسے معیاری طریقہ کار بھی وضع کیے جائیں گے جو اہم قومی انفرا اسٹرکچر کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوں۔اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے تیار کیا گیا سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ مختلف اداروں کی تجاویز،...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی پیش رفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اب بھی نہایت تشویشناک ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہ کن جنگ نے دو برسوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ پورا سماجی و معاشی ڈھانچہ تقریباً ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود 300 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ زمینی صورتحال پرامن نہیں ہوئی۔ پاکستانی مندوب نے بتایا کہ حالیہ سیاسی کوششوں میں اعلیٰ...
    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بہادر جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدا قوم کے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں، جب...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور فلسطینی عوام کی بدستور جاری اذیت ناک حالت پر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر نہایت واضح، دوٹوک اور اصولی مؤقف پیش کیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے تفصیلی بیان میں دنیا کو یاد دلایا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کی چند جھلکیاں دکھائی دینے کے باوجود زمینی حقیقتیں اب بھی شدید تباہی، مسلسل جارحیت اور انسانی جانوں کے زیاں کے گرد گھوم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پچھلے 2 برس کے دوران اسرائیلی قبضے نے جس بے رحمی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے کو کھنڈر بنا دیا ہے، وہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ...
    فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
    ویب ڈیسک :زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔  پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے رہائشیوں کس بڑی سہولت فراہم کردی ہے، اب انھیں زمین کے ریکارڈ کےلیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔  شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا Caption پنجاب حکومت کی جدید اور آسان...
    اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تاررڑ نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے اڑھائی سالہ بندوبست سے متعلق لاعلم ہوں۔ نئے صوبوں کے قیام، لوکل باڈیز ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر مشتمل 28ویں ترامیم کہیں بھی زیر غور نہیں۔ تاہم آئین ایک کھلی دستاویز ہے، اس میں حالات کے ساتھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ سول ملٹری تعاون سے پاکستان کی ساکھ پوری دنیا میں بہترہوئی ہے۔ حکومت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکی طرز پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کی خواہاں ہے۔ وزارت اطلاعات سرکاری بزنس میں ڈیجیٹل کے لیے بھی سہولت رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (مزاج) کی افتتاحی تقریب سے کیا۔...
    ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی...
    لندن: دنیا بھر کے طبی ماہرین اس وقت حیرت زدہ ہیں جب تین سالہ امریکی بچہ اولیور چو ایک انقلابی جین تھراپی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا مریض بن کر غیرمعمولی صحت یابی حاصل کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیور ایک نہایت نایاب موروثی بیماری ہنٹر سنڈروم (ایم پی ایس 2) کا شکار تھا جو جسم اور دماغ کو بتدریج متاثر کرتی ہے۔ اس مرض کے شدید ترین کیسز میں مریض عموماً 20 سال کی عمر سے قبل ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور اسے بعض ماہرین بچوں کی ڈیمینشیا سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ جینیاتی نقص کی وجہ سے اولیور کا جسم وہ اہم انزائم تیار نہیں کر...
    مسقط: عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، اس دوران دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا،یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔ اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا،تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں...
    وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہدایات دینا ہمارا کام نہیں ہے، جس عدالتی فورم نے سزا دی ہے ان سے رجوع کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی انٹراکورٹ اپیل عدم پیروی پر خارج کردی۔ کراچی بار کی اپیل بھی عدم پیروی پر خارج جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل کو وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اہم قوانین کی منظوری کے معاملے پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اورمشترکہ اجلاس قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران ہی بلایا جائے گا ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے والے بلز پاس کیے جائیں گے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کو’’اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس پر بین الاقوامی کانفرنس‘‘کے دوران 11ویں انٹرنیشنل ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (ابرا) 2025ء سے نوازا گیا ہے۔ سافکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اعزاز سافکو کے ‘یقین اسلامک فنانس’ کو اخلاقی اور اصولی قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو توڑنے اور پاکستان بھر میں غریب اور مالی طور پر محروم کمیونٹیز کے لیے حلال، شریعت کے مطابق مالیاتی حل تک رسائی کو بڑھانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے آفات سے محفوظ، اختراعی، کلائنٹ کے مفاداتی محور خدمات، اور سماجی طور پر ذمہ دار اسلامی مالیاتی ماڈلز کے ذریعے اسلامی مائیکروفنانس سیکٹر کو مضبوط بنانے میں سافکو قیادتخدمات کو تسلیم کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کیس، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی کا اعلان کردیا، ریلی سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالی جائے گی، ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جاکر اپنے مطالبات پیش کریں گے، سندھ حکومت سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر اپیل واپس لینے کا مطالبہ کریں گے اور کارونجھر کے ورثے کو محفوظ بنانے کا اپیل کریں گے۔ دوسری جانب کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق کیس کل سماعت کیلیے مقرر ہے اور حکومت سندھ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، ان کاکہنا ہے کہ کیس عدالت عظمیٰ سے وفاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہدایات دینا ہمارا کام نہیں ہے، جس عدالتی فورم نے سزا دی ہے اس سے رجوع کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے5ججز کی انٹراکورٹ اپیل عدم پیروی پر خارج کردی۔کراچی بار کی اپیل بھی عدم پیروی پر خارج جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل کو وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔جسٹس امین الدین خان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا تبدیل ہورہی ہے امت مسلمہ کو بھی بدلتے حالات کے مطابق اپنا لائحہ عمل بناناہوگا۔ امت کا جسم زخمی اور روح گھائل ہوچکی ہے ۔ عالم اسلام کو اس وقت فلسطین ،کشمیر ،روہنگیا اور سوڈان سمیت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔فلسطین ورلڈ آرڈر کی مثال بن چکا ہے ،کشمیر میں بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام کیا جارہا ہے ۔مقبوضہ مسلم علاقوں کو آزاد کرانا اور مسلمانوں کو ظلم وجبر سے نجات دلانے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا۔جماعت اسلامی تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی،...