وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آ رہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے: وزیر اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ لیں وہاں سےکام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونےدیں گے، لوگوں کو قائل کریں گے کہ سندھ کے وسائل کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ ضروری تھا، 27ویں ترمیم کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کیا، وکلا کو آئینی کورٹ پسند نہیں آرہی ہے، لیکن وکلا کا کام دلائل دینا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا سینئر وکلا کی کوشش ہوتی ہے کہ مضبوط دلائل سے قائل کریں، روڈ پر آکر احتجاج کرنا سمجھ سے بالاترہے، احتجاج کرنا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے، این ایف سی کے معاملے پر ہمارے جو تحفظات ہیں ہم ان پر وزیراعظم سے بات کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا وزیر اعلی
پڑھیں:
ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہے؟ اداکارہ نے نام بتادیے
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی مرد اور خواتین اداکاروں کے نام بتادیے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تین پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتائے۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکاراؤں میں انہیں شہناز شیخ پسند ہیں اور وہ اُن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ وہ صنم بلوچ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ نے تیسرا نام سجل علی کا لیا۔
مرد اداکاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان پسند ہیں اور ان تینوں کے ساتھ کام کرنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔