امن پہلی ترجیح ، قبائلی اضلاع کو حقوق دلانےکی کوششیں جاری ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔
وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ سہیل آفریدی پورے قبائلی علاقے کا فخر ہیں، اور ان کا وزیراعلیٰ بننا تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے اعزاز ہے۔ عمائدین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امن کے قیام اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امن سب سے بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کی اولین ترجیح بھی یہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا گرینڈ امن جرگہ کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت 10 سال کے لیے 1000 ارب روپے دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا، جبکہ صوبائی حکومت کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کو ان کے حقوق دلانے کی کوششیں جاری ہیں، اور ضم اضلاع میں یونیورسٹی کے علاوہ میڈیکل اور نرسنگ کالجز بھی قائم کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور ( آن لائن )پشاور میں این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ کے وکیل علی بخاری اور ایڈوکیٹ جنرل مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں ان کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ کو اب 28 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے جلسے میں شرکت پر تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سمیع اللہ خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 27 نومبر تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔