پنجاب میں گڈ گورننس کو نیکسٹ لیول پر لے جانا اولین ترجیح ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)صوبہ بھرمیں گورننس اورصفائی کے نظام میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبڑےفیصلے کر لیے، ستھرا پنجاب کے غیرمعیاری ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دیں۔
صفائی اورگورننس کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم اجلاس کی صدارت کی، معیار پر پورا نہ اترنے والے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کےمختلف شہروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پروزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہارکرتےہوئےکہا آوارہ کتوں کےکاٹنے اور مین ہول میں گرنے کےواقعات پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکی سخت سرزنش کی،کہا 2 وارننگ ہونگی،تیسری مرتبہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرتبدیل کردیاجائیگا۔
وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ پنجاب میں گڈگورننس کو نیکسٹ لیول پر لےجانا اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ٹاپ لیول کرپشن ناممکن بنادی،مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر لے آئے،مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ٹاپ لیول پر کرپشن اب ممکن نہیں رہی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں کورس کے شرکاء سے ملاقات کر رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ نے ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر مزید باوقار ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور مویشیوں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ بروقت طبی امداد سے وبائی امراض کا پھیلاؤ روکا گیا۔ اسموگ کنٹرول کیلئے کی جانے والی انتھک محنت کے باعث اس سال اسموگ کا مجموعی اثر کم رہا، اگرچہ سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے اثرات لاہور تک پہنچتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ووٹ کھونے کے خوف کے بغیر ہی بڑے فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے اور میرٹ کے نفاذ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، مگر سفارش کی نفی اور شفافیت حکومت کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم نہ خریدنے کے فیصلے پر اعتراضات ہوئے، لیکن پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا، گندم اور روٹی کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔
مریم نواز نے مزید بتایا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آگئی ہے۔ صوبے میں 30 ہزار کلومیٹر طویل 1650 سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اور ای-ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے گئے۔ خصوصی افراد کیلئے ہر ای-بس میں وہیل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔