data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، پی آئی بی کالونی اور گرد و نواح میں گزشتہ 20 روز سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے۔ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور شہری لکڑیوں یا مہنگے سلینڈر استعمال کرکے گزارا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی میں پانی و گیس کی بندش کے باعث عوام احتجاج پر مجبور ہیں اور گیس دو، گیس دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بل تو باقاعدگی سے آتے ہیں لیکن مہینوں سے گیس فراہم نہیں کی گئی۔ شہری مزید کہتے ہیں کہ یہ مناظر کسی دیہات کے نہیں بلکہ دو ہزار پچیس کے کراچی کے ہیں جو ملکی خزانے کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اس کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مزید برآں عوامی نمائندوں پر شدید تنقید کی گئی ہے جن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں جو علاقے کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

’ہمارا کام بولتا ہے‘، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل

شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور کام کر رہی ہے، رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ کراچی جیسے کثیر الثقافتی شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو ایم کیو ایم کے سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہری سہولتیں، بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور پانی و نکاسی کے نظام کی بہتری پر ایم کیو ایم اگر توجہ دیتی تو آج ہم پر انگلیاں نہیں اٹھائی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بولتا ہے، کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سرگرم ہے۔ ای وی بس سروس، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، تاج حیدر پل، پنک اسکوٹیز، بی آر ٹیز جیسے منصوبے ایم کیو ایم بھی شروع کر سکتی تھی لیکن ان کی نیت ہی نہیں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق سینٹر کے قریب بدترین ٹریفک جام میں ایک ایمبولینس پھنسی ہوئی ہے
  • گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار
  • حیدرآباد ،ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث حیدرچوک پر بدترین ٹریفک جام کا منظر
  • ’ہمارا کام بولتا ہے‘، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل
  • سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
  • سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن  موسم کیسا رہے گا؟
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • کراچی: خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی