یوکرین کے دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے کیف میں شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم دو عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ادھر یوکرین کی جانب سے بھی روس پر جوابی حملہ کیا گیا، جس میں 3 روسی شہری ہلاک اور 10 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات روسی فورسز نے یوکرین کے 249 ڈرونز مار گرائے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

افغان طالبان کا پاکستان پر ’فضائی کارروائیوں‘ کا الزام، 10 اموات ہوئیں، افغان حکومت

طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوشل پوسٹ میں کہا: پاکستانی فوج نے ایک مقامی شہری کے مکان کو بمباری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوست صوبے میں نو بچے (پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں) اور ایک خاتون مارے گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا کی سرحدی علاقوں کو بھی پاکستانی فوج نے فضائی کارروائیوں سے ہدف بنایا جہاں  چار مزید شہری زخمی ہوئے۔

پاکستان نے تاحال افغان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی یہ مبینہ کارروائی پیر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کواٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سامنے آئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران خونریز حملے، 9 افراد ہلاک
  • ہر سال اپنا نام بدلنے والا روسی شہری، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • افغان طالبان کا پاکستان پر ’فضائی کارروائیوں‘ کا الزام، 10 اموات ہوئیں، افغان حکومت
  • گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر
  • یوکرینی سرحدوں کی جبری تبدیلی منظور نہیں‘یورپ کا ٹرمپ کو جواب
  • روس نے اسرائیلی ساختہ RBS-42 ریڈار تباہ کر دیا
  • روسی دفاعی نظام: ایک ہی رات میں یوکرین کے 75 ڈرون تباہ کردئیے
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 فلسطینی شہید
  • سِلہٹ بارڈر کے قریب بنگلہ دیشی شہری ہلاک، بھارتی قبائلی افراد پر الزام