Islam Times:
2026-07-24@01:51:52 GMT

روس نے اسرائیلی ساختہ RBS-42 ریڈار تباہ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

روس نے اسرائیلی ساختہ RBS-42 ریڈار تباہ کر دیا

خبر رساں ادارے اسپوتنیک کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 225 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور امریکی ساختہ ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونتسک میں واقع پتروسکوئے نامی بستی اور دنیپروپتروفسک کے تیخویہ اور اوترادنویہ نامی شہر آزاد کر لیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اسپوتنیک کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 225 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور امریکی ساختہ ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی ساختہ RBS-42 ریڈار اور یوکرینی افواج کے متعدد اسلحہ و گولہ بارود کے ذخیرے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کے ایک S-300 فضائی دفاعی نظام کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ اسی طرح، گریشینو کے علاقے سے یوکرین کی جانب سے کراسنوارمیسک کے محاصرے کو توڑنے کے لیے کی گئی سات حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سومی شہر اور خارکیف کے محاذ پر بھی روسی افواج نے یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ روسی افواج نے دونتسک کے علاقے کراسنوارمیسک میں بھی یوکرینی دستوں پر حملے کیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا گیا ہے دفاع نے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم