Jasarat News:
2025-11-25@13:33:45 GMT

سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے، اور اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے کراچی کے آئندہ تین روز کے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں اگلے تین دن تک موسم خشک اور راتیں خنک رہیں گی، جبکہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ تر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گرین لائن کامن کوریڈور عوام کے لیے آئندہ سال کھلنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔

میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا،  اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے،  وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور آئندہ چند روز میں اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشاندہی کی تھی، جس پر پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی گئی،  مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے اور ان اقدامات سے کراچی کی ترقی ہوگی، جس کا اثر سندھ اور پاکستان کی ترقی پر بھی پڑے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سردیوں میں جسم کو طاقت اور حرارت دینے والی قدرتی غذائیں
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • ٹنڈوجام: محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کے ملازمین اپنی 28ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں
  • سردیوں میں کیا کھائیں؟ ٹھنڈے موسم میں جسم کو طاقت دینے والی غذائیں
  • گرین لائن کامن کوریڈور عوام کے لیے آئندہ سال کھلنے کا اعلان
  • کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • محکمہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش گوئی کردی