گرین لائن کامن کوریڈور عوام کے لیے آئندہ سال کھلنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔
میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور آئندہ چند روز میں اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشاندہی کی تھی، جس پر پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی گئی، مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے اور ان اقدامات سے کراچی کی ترقی ہوگی، جس کا اثر سندھ اور پاکستان کی ترقی پر بھی پڑے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
شہرکوڈبل ڈیکر بسیں نہیں‘ جامع ماسٹر پلان چاہیے‘ فیصل ندیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہا ہے کہ شہر کو ڈبل ڈیکر بسوں کی نہیں، جامع ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔ کراچی اس وقت بنیادی شہری سہولیات کے شدید بحران سے گزر رہا ہے اور حکمران نمائشی منصوبوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے مسائل حل ہوچکے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فیصل ندیم کاکہناتھاکہ کراچی بھر میں ایسی سڑکیں ہی موجود نہیں جن پر ٹرانسپورٹ چل سکے۔ کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی شاہراہیں، صفائی کے ناقص انتظامات اور صحت کی ناکافی سہولیات عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنا رہی ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ ڈبل ڈیکر بسوں جیسے نمائشی منصوبوں کے بجائے شہر کے اندر نکلیں، صورت حال دیکھیں اور عملی منصوبہ بندی کے ساتھ مسائل حل کریں۔ ان کا کہناتھاکہ کراچی کو ایک ایسے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے جس میں ٹرانسپورٹ‘ انفرا اسٹرکچر، صفائی، صحت اور شہری سہولیات کے تمام مسائل کا مشترکہ حل طے کیا جائے۔ دنیا کے ماڈرن ممالک سے مقابلے کے دعوے کرنے والے حکمران پہلے کراچی کے زخموں پر مرہم رکھیں نہ کہ نمائشی منصوبوں سے نمک چھڑکیں۔