ویب ڈیسک :میئر کراچی مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ گرین لائن کی تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن کام مکمل ہونے کے بعد سہولت مہیا ہوگی۔
انہوں نے کہا منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، ہم نے وفاق سے منصوبے کے ٹائم لائن کی بات کی تھی۔
میئر کراچی کا کہنا تھا حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں، آئندہ چند روز میں اس پر باضابطہ کام شروع ہو جائے گا۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشاندہی کی تھی، جس پر انہوں نے پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی، مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے، کراچی ترقی کرے گا تو سندھ اور پاکستان ترقی کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار