بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں رات گئے امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا، اندھادھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنۃ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف اور محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسی بزدلانہ کاروائیاں، فتنۃ الخوارج کے پاکستان میں بد امنی کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں کسی قیمت پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس کا پہلا پیغام پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امن کمیٹی کے دفتر پر

پڑھیں:

قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کا لیویز پوسٹ پر حملہ، پوسٹ انچارج شہید

قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
  • بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ
  • بنوں : امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
  • بنوں، امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق
  • بنوں؛ امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کا حملہ، 7افراد جاں بحق
  • اسرائیل نے پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 شہری شہید
  • قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کا لیویز پوسٹ پر حملہ، پوسٹ انچارج شہید