کوئٹہ: مختلف سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔
مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول ترجیح ہونی چاہیے۔ پاکستان دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مذاکرات کے حامی ہیں، مگر ملک دشمنوں کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
بلوچستان، زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کی خشک سرزمین پر ایک نئی امید نے جنم لے لیا،زعفران کی فصل جو کم پانی میں زیادہ منافع دے وہ صوبے کے کسانوں کے لیے خوشحالی کا نیا دروازہ کھول رہی ہے۔
کوئٹہ کی زرخیز زمینوں پر زعفران کی کامیاب کاشت نے علاقے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں، صوبےمیں پانی کی قلت اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کسانوں کو اس فصل کی جانب راغب کر رہی ہے زعفران کم پانی اور زیادہ آمدن کا ذریعہ بن رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زعفران کی عالمی مارکیٹ میں فی کلو 8 سے 10 لاکھ روپے تک مانگ ہےیہی وجہ ہے کہ یہ فصل بلوچستان کے کسانوں کے لیے غیر معمولی معاشی بہتری کا امکان بن چکی ہے۔
بلوچستان کےعلاقے کوئٹہ،پشین،مستونگ،منگوچر،قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کی معتدل آب و ہوا زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہیں۔
حکومتی سطح پرزعفران کی کاشت کے لئےمقامی کسانوں کی سرپرستی کی جائے توکم پانی استعمال ہونے کی وجہ سے یہ فصل خطے کی مجموعی زرعی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔