2025-11-26@13:37:17 GMT
تلاش کی گنتی: 16634
«کو لانے»:
(نئی خبر)
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 24 نومبر کو ساڑھے 11 بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا جس پر اسلام آباد...
ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف...
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آر کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ اِن کونسل کے اجلاس میں ان لینڈ ریونیو افسران کے لیے انعامی حد میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق محنتی اور شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے انعام کی زیادہ سے زیادہ حد 18 تنخواہوں سے بڑھا کر 24 تنخواہیں سالانہ کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 میں اہم ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت نہ صرف نئی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ نان کیڈر افسران اور عملے کے لیے نیا جائزہ نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ...
دہلی ہائی کورٹ نے لال قلعہ دھماکے کے الزام میں گرفتار کشمیری نوجوان کو وکیل سے ملاقات کرنے سے روک دیا
بھارتی پولیس نے مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے رہائشی جاسر بلال کو 17نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دلی ہائیکورٹ نے لال قلعہ دھماکے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کشمیری نوجوان جاسر بلال وانی کو تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر میں اپنے وکیل سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سوارانا کانتا شرما پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاسر بلال ٹرائل کورٹ کی طرف سے دیا جانے والا کوئی حکمنامہ دکھانے میں ناکام رہے ہیں، وہ (جاسر) کوئی خاص شخص نہیں ہے انہیں مروجہ طریقہ کار کی پیروی کرنا ہو گی۔ بھارتی پولیس...
—فائل فوٹو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خاندانوں، وراثت اور وصیت پر چلنے والے کبھی کوئی بڑا انقلاب نہیں لاسکتے۔لاہور میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، انسان ہونے کے ناتے ہم سب کو برابری کی سطح پر رکھیں گے، بدل دو نظام کا مطلب یہ ہے کہ اب جاگیرداروں کا نظام نہیں چلے گا، نظام وہ چلے گا جو اللّٰہ کی مرضی کا ہو گا۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جدوجہد کبھی غیر منظم نہیں ہوتی، گلی گلی محلے محلے جائیں گے، نظام کا شعور پیدا کریں گے، جماعت اسلامی میں قیادت اور کارکن میں فاصلہ نہیں ہوتا، جماعت اسلامی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم...
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں عوامی انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپٹس فعال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں ہاٹ اسپٹس فعال کر دیئے جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات، مرکزی مارکیٹس، عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوں میں ہاٹ اسپٹس...
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار، وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے۔ لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بنائی ہوئی زمین پر نظام بھی اللہ کا ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے، مینارکستان کے سائے تلے لاکھوں لوگ یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھوکے کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے امریکا سے ڈرتے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکا کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور حکومت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان ’مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سربلند ہے اور پنجاب میں بہت کچھ کر چکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب کی کمی اور غربت جیسے مسائل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو انتخاب کے دوران دونوں کے درمیان سخت تنقید کے باوجود شائستہ اور مصالحت آمیز رہی۔ ممدانی نے جیت کے بعد ٹرمپ کو آمر قرار دیا تھا اور ٹرمپ نے مدمانی پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ مزید پڑھیں: ‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات اوول آفس میں ملاقات کے دوران صحافیوں نے ممدانی سے سخت سوال کیا کہ کیا وہ صدر کو ’فاشسٹ‘ سمجھتے ہیں، جس پر ٹرمپ نے فوری طور پر صورتحال سنبھالتے ہوئے کہا: ’ٹھیک ہے، آپ بس ہاں کہہ دیں‘ اور ہلکے انداز میں ممدانی کے...
بار بار کی تاریخوں کی تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت نے 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا افتتاحی اجلاس 4 دسمبر کو طلب کر لیا ہے، تاکہ افقی اور عمودی وسائل کی تقسیم سے متعلق تکنیکی، مالی اور قانونی مباحث پر آئندہ بات چیت کے لیے بنیادی طریقہ کار طے کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبوں کو بھیجے گئے نوٹسز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اس پہلے اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس کا آغاز اس عمومی بحث سے ہوگا کہ موضوعاتی شعبوں پر غور کے لیے ذیلی گروپس کی تشکیل وغیرہ کے علاوہ 11ویں این ایف سی ایوارڈ پر غور کے...
فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے وزیرِاعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ پر ضمنی انتخابات کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ نے حلقہ PP-116 میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جبکہ انہوں نے ڈی آر او کے جاری کردہ نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری ڈی آر او نے ہدایت کی ہے کہ رانا ثنا اللہ جرمانہ ادا کر کے اس کی رسید الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں، بصورتِ دیگر معاملہ الیکشن...
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نومنتخب میئر...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام کا آغاز نماز جمعہ سے ہوا۔ ڈاکٹر علی محی الدین رئیس الاتحاد العالم العلماء اور ڈاکٹر عطاء الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی نے خطبہ جمعہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ اجتماع عام کے افتتاحی سیشن کا آغاز لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی اور پھر حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے ہوا۔ شرکاء نے ان کا غیر معمولی استقبال کیا۔ ’’سید مودودی تفکر، تحریک انقلاب اور جماعت اسلامی منزل بہ منزل‘‘ کے موضوع پر سلیم منصور خالد اور امیر العظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے خطاب کیا۔’’پاکستان سیاست کے موضوع پر‘‘ ڈاکٹر اسامہ رضی خان نائب امیر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے۔ اس کی وجہ بھارت کو پڑنے والی مار ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے افغانستان کے ذریعے ہمیں متاثر کرنا چاہتا ہے۔ دہشتگردی 80ء کی دہائی میں شروع ہوئی۔ ہم اس پر قابو پائیں گے۔ پاکستان میں کبھی پراکسی وار ختم نہیں ہوئی تھی، اب دوبارہ شدت آئی ہے۔ یہ دہائیوں سے چل رہی ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ دو جنگوں میں شریک رہے۔ انڈیا پر ہماری فتح کا امریکہ اعلان کر رہا ہے، اور ہماری فتح کی تصدیق کر رہا ہے۔ ہمیں کبھی اتنا بڑا بریک تھرو نہیں ملا۔ ہم طالبان سے متعلق...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس4دسمبر کو طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ممکنہ منتقلی سے متعلق خبروں پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کی کسی بھی عمارت یا ادارے کو بغیر مشاورت منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960 میں اسلام آباد دارالحکومت بنا تو میلوڈی میں ایک ہی عدالت کام کرتی تھی، مگر آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس کے ساتھ سو سے زائد ڈسٹرکٹ ججز عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور عوام کے ٹیکسوں...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات کے افسر احسان الحق کی سروس پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمے میں جاری تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز فی الفور روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ادارے کی تمام ترقیوں اور ڈی پی سی کے فیصلوں پر پابندی عائد رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جب تک کیس یہاں چل رہا ہے، تمام پروموشنز فائنل آرڈر تک معطل رہیں گی۔ کسی بھی ترقی یا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا فیصلہ اس عدالت کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔ پہلے کیڈر کے مطابق معاملات طے ہوتے...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نئی ’گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ‘ میں پاکستان میں کرپشن کو گورننس سسٹم کی بنیادی خامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بدعنوانی، کمزور حکومتی کنٹرول اور غیر مؤثر عدالتی و احتسابی نظام ملک کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری بنیادی طور پر کہا جائے تو آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کا خلاصہ یہی ہے کہ کرپشن پاکستان کے گورننس نظام کا بنیادی جزو ہے جبکہ کمزور عدالتی نظام میں احتساب کا عمل مکمل طور پر آزاد نہیں۔ رواں برس فروری میں آئی ایم وفد نے چیف جسٹس سپریم...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے منسلک گروپ کارٹیل ڈی لاس سولس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) قرار دے دیا ہے جس سے امریکا کے پاس اس گروپ کے خلاف وسیع قانونی اور عسکری اقدامات کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی سیکریٹری پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ اس اقدام سے امریکا کے پاس گروپ کے خلاف متعدد نئے اختیارات آئیں گے، مادورو کو امریکا ایک جائز رہنما کے طور پر تسلیم نہیں کرتا اور اسے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث قرار دیتا ہے حالانکہ مادورو نے ان الزامات کو بار بار مسترد کیا ہے۔ خیال رہےکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے آغاز میں...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ڈی8 ممالک ایک ایسا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں اسلاموفوبیا سے متعلق جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے ۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومتِ پاکستان نے خود جاری کی مگر میڈیا کے بعض حلقے اس کے صرف ایک حصے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری شور مچا رہے ہیں، مکمل رپورٹ کا جائزہ مختلف صورتحال پیش کرتا ہے، ایف بی آر میں اب نہ سفارش چل سکتی ہے اور نہ کوئی مافیا سرگرم ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا مجرم کو پروٹوکول نہیں دیا...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت انکے آگے نہیں ٹھہر سکتی، جماعت اسلامی ذاتی مفادات یا کسی خاندان و ادارے کے اشاروں پر چلنے والی قوت نہیں ،کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کی آواز بنے گی۔ گریٹر اقبال پارک میں اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے مرحلے پر واضح سمت اور آئینی بالادستی کی ضرورت ہے، جہاں ہر شہری خود کو ایک منصفانہ نظام کا حصّہ محسوس کرے۔آج کا یہ اجتماع اپنی وسعت اور نظم و ضبط کے اعتبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نعمان طارق انصاری اس بد نصیب قوم کے لیے 27 ویں ترمیم کسی ایٹمی دھماکے سے کم نہیں ہے اور عملًا یہ پانچواں مارشل لا ہی ہے جس نے قوم کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب قوم کو اس نئے نظام کے تحت زندگی گزارنے کی عادت ڈال لینی چاہیے اب طاقت کے مراکز ایک مہاراجا کے روپ میں سامنے آئے ہیں اور ان کے دربار میں سارے سیاستدان ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوئے ہیں یہ وہ سیاستدان ہیں جن کو سیاستدان کہنا بھی اس لفظ کی توہین ہے، ان کی مثال قصائی کی دکان پر موجود اس چار پیروں والے جانور کی ہے جو ہڈی اور چھیچڑوں کا ہمہ وقت منتظر رہتا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نو منتخب میئر کی مکمل معاونت کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات بہترین انداز میں چلائیں گے اور وہ معاملات جتنا بہتر چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا، ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ شہریوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ’’غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری توفیق الدین صدیقی استقبالیہ کیمپ میں لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اجتماع گاہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،نامور وکیل اکرم شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈی آر او کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ نوٹس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو کل ڈی آر او کے دفتر میں حاضری دینا ہوگی اور وہ تمام قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتِ سندھ کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر 100 اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کمانڈوز کی اسٹریٹجک طور پر اہم کندھکوٹ–گھوٹکی پل پر تعیناتی سے سیکیورٹی مزید مضبوط ہوئی ہے، عوامی آمدورفت محفوظ ہوئی ہے اور اہم تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی اور سکھر کے کچے میں پولیس کی حالیہ کارروائیوں نے بدنام ڈاکو سرداروں کے اْس نیٹ ورک کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے جو سندھ اور پنجاب میں قتل و اغوا کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور ملحقہ کچے کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کو تیز کر...
اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان کے اہلِ خانہ کو ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، اب تک پولیس اور جیل حکام نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا اور بہنوں کو ملاقات سے روک دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاقات کے لیے قانونی اور باوقار انتظامات کیے...
لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر ہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف وزرا اور رہنماؤں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو این اے-96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر کو طلب کر لیا۔ ای سی پی کے مطابق طلال چوہدری نے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی برائے وزیر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، اس کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق آئینی اور قانونی طریقہ اپنانے کے باوجود رسائی نہیں دی...
سٹی42:سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو اب سیلیکشن کے وقت ان کی تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے۔ ایک ہی ڈگری کے ساتھ اپلائی کرنے والے تمام امیدوار اب برابر شمار نہیں ہوں گے، زیادہ بہتر پرسنٹیج والے امیدواروں کو بہتر پوزیشن ملےگی۔ سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت دینے کے لئے نیا طریقہ کار اپنا لیا ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو زیادہ صحیح اہمیت ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات اب گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی پوسٹوں پر تقرر کے لئے کوشش کرنے والے امیدواروں کو تقرر کے لئے ایویلیویشن کے عمل میں ان کے تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر...
آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛ اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر
سٹی 42: آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا اپنی...
لاہور:(نیوزڈیسک) جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد احمد، مولانا فتح محمد راشدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے...
لاہور:(نیوزڈیسک) ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں کہا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ کلنگ کا یہ سلسلہ نہیں روکا اور قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تو ملت جعفریہ کے تمام اکابرین و جماعتیں حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ شیعہ تاجر شبیر قاسم کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، شیعہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں تین شیعہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا شانہ بنایا گیا لیکن سیکورٹی اداروں...
دونوں فریقوں نے دوا سازی، کولڈ اسٹوریج چینز، فروٹ پروسیسنگ یونٹس، صنعتی پارکس، ایس ایم ای سینٹرز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور افغانستان نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں وقف تجارتی اتاشیوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس وقت ایک بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی دو طرفہ تجارت کو بحال کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ یہاں افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی اور وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جتن پرساد کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔ ایم آنند پرکاش، جوائنٹ سیکریٹری (پی اے آئی ڈویژن) نے جمعہ کو کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر...
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کے مسائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ ملک میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ سپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چودھری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا...
لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایک ساتھ طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا— ملک میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملک میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔ادھر کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاریالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کی مطالبہ کردیا۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی نےکابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے جبکہ وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز ہیں، اُس عدالت کو ہائیکورٹ منتقل کردیں۔واجد گیلانی نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، جس نے حتمی طور پر سپریم کورٹ بلڈنگ جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے صوبائی رجسٹریوں میں جاکر کام کرنا ہے، وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز...
طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف سماعت: سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-5 لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور ریلوے اسٹیشن انتظامیہ اور مقامی جماعت اسلامی کی جانب سے مہمانوں کی رہنمائی، استقبالیہ کیمپ، پانی اور ضروری سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔کارکنان نے کہا کہ اس قدر شاندار اور منظم انتظامات جماعت اسلامی کی تنظیمی صلاحیتوں اور مہمان نوازی کی واضح مثال ہیں۔شرکاء نے لاہور ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمّے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گرمجوشی نے سفر کی تھکن کو ختم اور خوشی میں بدل دیا۔ سیف اللہ
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں ٹیلی فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاقی خلاف ورزی کر رہے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کے مطابق کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کے اوقات میں شمع کمرشل ایریا میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں بلا تعطل بجلی فراہم کرنا حیسکو کی ذمہ داری ہے دورے کے دوران حیسکو چیف نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے میں بجلی سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شمع کمرشل میں بجلی کے معیار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ایسوسی...
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں نے افغان طالبان رجیم کو عالمی سطح پر مکمل تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان حکومت پر کھلا عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے تاہم طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت،...
لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن...
لاہور: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان میں وزراء کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاونِ خصوصی برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حلقے میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کی مختلف ذرائع سے کلوز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام نظام بدلو میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ جمعرات 20 نومبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے، کینٹ اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین بھی روانہ ہوئی جسے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، ”بدل...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے وفاق نے صوبوں کو 4 دسمبر کو بلا لیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے چاروں صوبوں کو میٹنگ کیلئے مدعو کر لیا، وزیرخزانہ این ایف سی تعارفی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا، چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹ کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے۔اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہونگے، بلوچستان سے فرمان اللہ، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہونگے۔ایوارڈ سے متعلق سفارشات، ذیلی گروپس قائم کرنے کا جائزہ ایجنڈے...
برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسلز میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اسلامی نظریاتی کونسل رائے دے سکتی ہے، اس معاملے پر عدالت کو مطمئن کریں۔ عدالت عالیہ نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس سمیت تمام ججوں کے استعفے کی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 14 نومبر کو ہونے والے اس اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تقریباً 13 جج شریک ہوئے۔ یہ میٹنگ اُن ججوں کے ممکنہ استعفوں کے خطوط اور 27ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ کو روکنے کے ادارہ جاتی ردِعمل کے حوالے سے بلائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کئی ججوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کو 27ویں ترمیم پر اپنا واضح ردِعمل دینا چاہیے۔ بعض ججوں نے حکومت کو خط لکھنے کا مشورہ بھی...
واشنگٹن/ ماسکو: دنیا بھر میں جنگی طیاروں کے حوالے سے فضائی جنگ میں برتری پر بحث ہوتی رہتی ہے تاہم امریکا کے ایف-35 لائٹننگ ٹو اور روس کے ایس یو-57 فیلون کے درمیان فضائی جنگ کی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایف-35 لائٹننگ ٹو اور روس کے ایس یو-57 فیلون کی صلاحیت اور ان کے خطرناک وار کے حوالے سے مقابلہ ہے اور اس پر بات کی جارہی ہے کہ آیا ان دونوں میں سے مؤثر کون سا طیارہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف-35 جنگی طیارہ اور ایس یو-57 دونوں طیارے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر ہیں جو ایک دوسرے سے برعکس ڈیزائن کیے گئے ہیں، یہاں دونوں جنگی طیاروں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔ یہ بھی پڑھیے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ...
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔ جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے...
اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے اور آج ہی معاملہ چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں تاحال ہائیکورٹ ججز کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ وفاقی آئینی عدالت کے...
امریکا میں بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 1 لاکھ 19 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو توقعات سے زیادہ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ 3 اکتوبر کو جاری ہونا تھی مگر حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔ تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شٹ ڈاؤن سے پہلے معیشت میں ملازمتیں تو بڑھ رہی تھیں لیکن لیبر مارکیٹ مجموعی طور پر کمزور پڑ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ملازمتیں ہیلتھ کیئر, ریسٹورنٹس اور فوڈ سروسز, اور سوشل اسسٹنس کے شعبوں میں بڑھیں۔ البتہ مینوفیکچرنگ شعبے میں 6 ہزار ملازمتیں کم ہوئیں۔ یہ وہی شعبہ ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ اپنی معاشی پالیسیوں کا اہم حصہ بتاتی رہی ہے۔ اسی...
دفاعی تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے؟ جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایسا ہی ہے، ہم بھی گہرائی میں جاکر مغل ایمپائر کی بحالی کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیونکہ انڈیا کبھی آزاد ریاست نہیں تھا، وہ برطانوی دور یا مغل ایمپائر کی صورت میں ریاست تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کو دعائیں دینا چاہییں کہ اس وقت ہم ایک آزاد ملک ہیں، ورنہ اس وقت بھارت میں جو حال ہے وہ دو قومی...
دنیا بھر میں ٹرانس جینڈرز بلوغت کے عمل کو روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اُن میں جوانی کی علامات ظاہر نہ ہوں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم عمر ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بلوغت کو روکنے یا اس میں تاخیر کرنے والی دواؤں کے استعمال پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔ وزیر صحت سیمیون براؤن نے کہا کہ اب ڈاکٹرز ٹرانس جینڈرز کے علاج کے طور پر بلوغت کم کرنے والی ادویات تجویز نہیں کر سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ البتہ وہ ٹرانس جینڈرز نوجوان جو پہلے سے یہ ادویات لے رہے تھے انھیں کورس مکمل کرنے کے لیے یہ ادویات جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزارتِ صحت...
لاہور(نیوزڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کے متعدد سابق ریٹائرڈ ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے مبینہ طور پر پنشن نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ستمبر سے تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، بلدیہ حکام کی جانب سے انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے ۔ رئٹائرڈ ملازمین کا کہناہے کہ بلدیاتی ملازمین کو چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے ماتحت منتقل کیئے جانے کے بعد ان کی پنشن کا نظام متاثر ہواہے ، جس کے نتیجے میں بزرگ ملازمین میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، متعدد ریٹائرڈ ملازمین نے بتایا کہ انہیں مبینہ طور پر ستمبر 2025 سے تاحال انہیں پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ بلدیہ حکام سے رابطہ کرنے پر انہیں حوصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے ساتھ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی اور دو ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے تین اہم اجلاس 2 دسمبر کو طلب کر لیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 دسمبر کو شیڈول اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جس کے لیےعدالت عالیہ سندھ کے پہلے تین سینئر ججوں کے نام زیر غور لائے جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔ ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔ انھوں...
— فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت کل دن 12 بجے ہو گی۔سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 سے امیدوار سحر ناز عمر ایوب کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نیویارک (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ۔آئی ایم ایف نے فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد میں پیش رفت کے باوجود پاکستان میں کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کی نشاندہی کردی۔ گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق رپورٹ میں آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا تاہم کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دولت کا بیرون ملک سراغ لگا کر واپس لانے اورایسٹ ریکوری کا عمل تیز کرنے کیلئے دیگر ممالک سے قانونی مدد لینے کی سفارش...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں۔ترمیم چیلنج کرنے کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔ دائری برانچ نےدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔اعتراض عائد کیا کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے۔ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔
شاندانہ گلزار کے خلاف پیکاکے تحت درج مقدمہ اخراج کی درخواست ،فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگانے پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ) پیکا( 2016کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔جسٹس ارباب محمد طاہر کاکہنا تھا کہ دوسرے جج دونوں کیس سنیں گے یا دونوں کیس میرے پاس سماعت کے لئے مقررکئے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شاندانہ گلزار خان اپنے وکیل معظم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا، سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔ پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ جسٹس محسن اختر...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اور سندھ اوربلوچستان ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین الگ، الگ اجلاس طلب کرلئے۔ تینوں اجلاس 2دسمبر کوسپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کیلیے اقدامات کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے کی ملاقات ہوئی۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ...