اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹراور7اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ،عالمی فرمز مدعو
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔
ایس سی او اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کے لیے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سی ڈی اے نے عالمی فرموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا جوائنٹ وینچر کے تحت منصوبہ مکمل کرنے کی دعوت دے دی ہے۔
ریڈ زون میں تعمیر کیے جانے والے اس سیون اسٹار ہوٹل میں عالمی معیار کے کانفرنس ہال، سیمینار ہال، بینکوئٹ ہال اور کمروں کے ساتھ ملٹی اسٹوری پارکنگ اور جدید سیکیورٹی سسٹمز بھی نصب کئے جائیں گے ۔ ہوٹل کے لیے عالمی ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 6 اسٹیل پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جن پر 5 ارب چوہتر کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن باضابطہ طور پر اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل ہو گئی جس کے بعد بار کے تمام دفتری امور اور سرگرمیاں آج سے نئی عمارت میں سرانجام دی جائیں گی۔
اس حوالے سے سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ہائی کورٹ بار نے نئی بلڈنگ میں ہی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ سابق صدور اور سابق سیکرٹریز کا اجلاس بھی آج نئی عمارت میں منعقد ہوگا۔
بار کابینہ کی طویل محنت، بہترین منصوبہ بندی اور مؤثر انتظامی کاوشوں کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی مستقل عمارت جو جی 5 شاہرائے دستور اسلام آباد میں واقع ہے مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی عمارت وکلاء برادری کو بہتر، جدید اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی ہے جہاں بہتر انفرااسٹرکچر، منظم دفاتر، کانفرنس رومز، ان ہاؤس سہولیات اور مربوط انتظامی نظام کے تحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار سے متعلق تمام سرکاری، پیشہ ورانہ اور انتظامی معاملات بشمول درخواستیں، تصدیق، میٹنگز اور دیگر دفتری امور اب صرف نئی بلڈنگ میں ہی نمٹائے جائیں گے، وکلاء سے درخواست کی گئی ہے کہ پرانی جگہ پر کوئی دفتری کارروائی نہیں ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس کا پہلا پیغام پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم