دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی جے ایف-17 تھنڈر توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
فوٹو: ایکس
دبئی میں پانچ روزہ ایئر شو کا اختتام ہوگیا، آخری روز بھی پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے توجہ کا مرکز بنے رہے۔
دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا، ایئر شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا، پاکستانیوں نے بھارتی طیارے گرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں اور شرکت پر فخر کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا، تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکیج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔
انتظامیہ کی جانب سے ایئر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔
پاکستانی فضائیہ کا دستہ ایئر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔
دبئی ایئر شو اس سال ایئرلائن ایمریٹس کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ یہ ایونٹ عالمی اسلحہ ساز اداروں اور ایروسپیس کمپنیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
تقریباً 150 ممالک سے انڈسٹری کے ماہرین دبئی پہنچے، جبکہ نمایاں ایروسپیس کمپنیوں نے شرکت کی۔
دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔
پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود تھا، ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔
معرکۂ حق میں شاندار کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو قابلِ اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، مختلف ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو ایئر شو کے فضائیہ کے کا اظہار کا مرکز
پڑھیں:
دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی ایئر شو 2025 میں کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئرشو 2025 کے موقع پر دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی کے ساتھ بھی جامع مذاکرات کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک اہم پیشرفت میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور صنعتی شراکت داریوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
2050 میں شاید کوئی شاہ رخ خان کو جانتا بھی نہیں ہوگا ، ویویک اوبرائے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مذاکرات میں جدید تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے، ابھرتی ہوئی ایروسپیس ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کو فروغ دینے اور مؤثر عملی رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر یو اے ای کی عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی ملکی صلاحیتوں کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل بین شراکت داریوں کے ذریعے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی ہوابازی کی صنعت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کا مظہر یہ ہے کہ کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ڈانس ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ سے مشہور ہونے والی لڑکی میٹرک میں 3 بار فیل نکلی
مزید :