ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔فوٹو سوشل میڈیا

دبئی ایئر شو میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف–17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں تسلیم کر لیا

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہونے لگی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں قرار دے دیا۔

ایم او یو پر دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے، یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

ایئر چیف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی، سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں ابھرتی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی نظام کو مزید موثر بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

رافیل جنگی طیارے خرید لیے جو ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں: کانگریس رہنما

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اجے رائے نے روس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلا دیے۔

اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای عسکری قیادت نے مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے، ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

معرکۂ حق میں شاندار کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو قابلِ اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، مختلف ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو ایم او یو پر پاک فضائیہ یو اے ای کے ساتھ

پڑھیں:

دبئی ائیرشومیں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے پاکستانی پویلین کےدورے کے دوران پاکستانی پائلٹس کی جانب سے چائےکی پیشکش

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان  ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر  کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔

معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور  جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر  پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے کی دعوت بھی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس کا کہنا تھا کہ  'آئیے آپ کو چائے پلائیں' ، جس پر بھارتی فوجیوں نے انتہائی شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی اور بس پانی پر ہی اکتفا کیا۔

پی ٹی آئی والوں نے کل جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ، تاریخ آپ کو وہ سب دکھا رہی ہے جو آپ مخالفین کے ساتھ کرتے آئے ہیں،عابد شیر علی

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی مہمان آجائے تو ہماری طرف سے ویلکم ہی ہے۔دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے  اہلکار بھی  پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پائلٹس اور فضائیہ کے اہلکار ڈسپلے ایریا میں جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ ذوق شوق کے ساتھ  تصاویر بنوا رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ 

 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری پر توجہ، ایک دوست ملک کے ساتھ خریداری کا ایم او یو
  • دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
  • دبئی ، دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر خریداری کےایم او یو پر دستخط
  • دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • دبئی ایئر شو: سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت کیلئے مضبوط روابط
  • دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کو پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر بھاگیا، ’ٹی‘ نہیں پی
  • دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش
  • دبئی ائیرشومیں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے پاکستانی پویلین کےدورے کے دوران پاکستانی پائلٹس کی جانب سے چائےکی پیشکش
  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل