اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔

یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔

ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کو افغانستان کی طالبان حکومت کے حکام کی جانب سے ملنے والی مدد نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تقویت دی۔

ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی بریفنگ میں داعش، القاعدہ اور ان کے علاقائی نیٹ ورکس کے بڑھتے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پسپائی کے بعد داعش نے افریقا کو نیا مرکز بنا لیا جب کہ شام، افریقا اور وسطی ایشیا کے درمیان غیر ملکی دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت مسلسل تشویش کا باعث ہے۔

ساندرا جینسن نے کہا کہ داعش خراسان کم از کم دو ہزار جنگجوؤں کے ساتھ خطے کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور شیعہ برادری، افغان حکام اور غیر ملکی شہری ان کے اہم اہداف ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

27ویں ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن کی تشکیل نو: جسٹس یحییٰ کونسل کے سربراہ، جسٹس امین سینئر ممبر

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)  27 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمشن کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس امین خان، جسٹس منیب اختر کمشن کے رکن ہوں گے۔ جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمشن کے ممبر بن گئے۔ ان کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،  اٹارنی جنرل منصور اعوان کمشن کے رکن ہوں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن کے دو دو ارکان پارلیمان کمشن کے رکن ہوں گے، پاکستان بار کونسل کا نامزد وکیل اور سپیکر قومی  اسمبلی کی نامزد خاتون کمشن کی ممبر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کی پشت پناہی سے ٹی ٹی پی خطے کے لیے سنگین خطرہ، اقوام متحدہ کی کمیٹی کا انتباہ
  • اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
  • ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف ایک سنگین خطرہ ہے: اقوام متحدہ
  • ٹی ٹی پی وسطی اور جنوبی ایشیا کیلئے سنگین خطرہ، عبوری افغان حکام سے تعاون حاصل کررہی ہے، ڈنمارک
  • کالعدم ٹی ٹی پی ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی، سلامتی کونسل
  • بان سربراہ ملا ہبت اللہ پر قاتلانہ حملہ! اندرونی دشمن کون؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
  • دہشتگردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں؛ طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا
  • 27ویں ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن کی تشکیل نو: جسٹس یحییٰ کونسل کے سربراہ، جسٹس امین سینئر ممبر
  • آسٹریلیا کی سنگین جرائم کے احتساب کیلئے طالبان کیخلاف نئی پابندیوں کی تجاویز