کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، ملت جعفریہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کیوں؟ تاریخی پاک ایران تعلقات کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے جمہوری اسلامی ایران کیخلاف انتہائی نازیبا خطابات کیوں؟ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کی ملت تشیع کے خلاف اختلافات کے پیغام پاکستان بیانیئے پر اثرات؟ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی مسلکی، غیر ملکی وابستگی، سیاسی و مذہبی سہولتکاروں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید ناظر عباس تقوی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے ہے۔ اپنے زمانہ طالب علمی میں ان کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے رہا تھا، آغاز سے ملی معاملات میں کافی فعال ہیں۔ بعد ازاں تحصیل علم کیلئے قم المقدسہ تشریف لے گئے، تحصیل علم کے بعد وطن واپسی کے بعد تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے عملی میدان میں فعالیت کا آغاز کیا۔ وہ شہید علامہ حسن ترابی کے دست راست کہلائے جاتے تھے۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر، صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور صدر کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔ حال میں وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اتحاد بین المسلمین کے بھی داعی ہیں، تمام سیاسی، مذہبی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت قابل احترام نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، وہ متحدہ مجلس عمل میں بھی فعال کردار ادا کر چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگی و میڈیا ٹرائل، اسلام آباد میں ملت جعفریہ و انقلاب اسلامی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس اجتماع کا لوگوں کو مقصد اسلامی فکر دینا ہے ،مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ملک میں ہر خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ،ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو اس اجتماع پر اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں اس اجتماع سے لوگوں کوخیر کی باتیں حاصل ہوںگی ۔مزید برآں ممتاز کالم نگار اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر اور مسلم پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کو اہل پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی اجتماعات سے لوگوں میں ایمانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا اور اس اجتماع میں لاہور سے اہلحدیث سے وابستہ افراد بھی بھر پور شرکت کریںگے، نیکی بھلائی کے امور میں ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا ۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر
  • شیعہ ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
  • کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید
  • بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم
  • تعلیم، تحفظ اور نشوونما بچوں کا بنیادی حق، وزیر اظم کا عالمی چلڈرن ڈے پر خصوصی پیغام
  • پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل
  • جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں شیعہ رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس
  • میرواعظ حسن افضل فردوسی کا دہلی کار دھماکے کے بعد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام