الیکشن کمیشن کا نوٹس: رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ڈی آر او کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
نوٹس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو کل ڈی آر او کے دفتر میں حاضری دینا ہوگی اور وہ تمام قانونی تقاضوں اور سوالات کے جوابات کے لیے پیش ہوں۔
دوسری جانب، ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ اور رانا شہریار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان کے مطابق رانا ثنا اللہ نے رانا شہریار کی انتخابی مہم میں حصہ لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اور اگر جرمانہ کل تک ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر سخت رویہ اختیار کر رہا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے رانا ثنا اللہ الیکشن کمیشن
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل