اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام فیلڈ فارمشنز کی ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

جس کا باضابطہ طور پر سرکلر جاری کر دیا گیا ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ہفتہ کے روز کھلیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر نے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 29 نومبر 2025 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے اور ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات معمول کے مطابق جمع کرواسکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کے ’’سیف پنجاب‘‘وژن پر عملدرآمد شروع

وزیراعلی پنجاب کے ’’سیف پنجاب‘‘وژن پر عملدرآمد کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں تمام اداروں اور عوام کو’’پارٹنر اِن پیس‘‘بننے کی دعوت دے دی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم مراسلہ جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ ’’سیف پنجاب‘‘وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اتحاد، ذمہ داری اور عوامی شراکت داری ضروری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور کسی بھی فرد یا تنظیم کو کسی صورت تشدد، قانون شکنی یا ایسے کسی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے حوالے سے مفید تجاویز دینے کیلئے خصوصی واٹس ایپ نمبر 03114340000 جاری کیا ہے جس پر شہری امن عامہ میں بہتری بارے قیمتی تجاویز تحریری طور پر بھجوا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کی مفید سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور انہیں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شہری جرائم کی اطلاع، مجرمان کی نشاندہی، مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ھیلپ لائن 15 پر ہی رابطہ کریں۔ مراسلے میں درج ہے کہ صوبے کے پرامن شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو مسلسل الرٹ رہنے اور صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، عوامی اور مذہبی مقامات پر سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ داخلہ کی جاری کردہ سکیورٹی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ بروقت سکیورٹی آڈٹ سے ممکنہ واقعات کی پیشگی روک تھام ممکن ہے۔ مراسلے میں تاجر برادری، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور صنعتی اداروں کو قوانین پر عملدرآمد میں معاونت کا کہا گیا ہے جبکہ سول ڈیفنس رضاکاروں کو صوبہ بھر میں انتظامیہ کی امداد کیلئے فرنٹ لائن سولجرز کا درجہ دیا گیا ہے۔ مراسلے میں درج ہے کہ قیام امن کے عظیم تر مقصد کے حصول کیلئے تمام ادارے باہمی رابطہ اور ٹھوس تعاون یقینی بنائیں۔ اسی طرح قیام امن کیلئے پنجاب سیف سٹیز کے جدید نظام سے موثر نگرانی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ اجتماعی سکیورٹی ماڈل اور عوامی شعور کی بیداری معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور پرامن اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کیلئے قوانین پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم مراسلہ آئی جی پنجاب، تمام انتظامی سیکرٹریز اور پنجاب میں وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے سربراہان کو جاری کیا۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنرز، سی پی اوز اور  آر پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا۔ پنجاب میں تمام صوبائی سرکاری، خود مختار اور لوکل گورنمنٹ اداروں کے سربراہان، تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے پرنسپل، ریکٹرز اور وائس چانسلرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو بھی پارٹنر ان پیس بننے کیلئے مراسلہ بھجوایا ہے۔ عوامی آگاہی اور مثبت نتائج کیلئے مراسلے کی وسیع تر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ہفتے کو ایف بی آر دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
  • ایف بی آر کی ہفتے کی چھٹی منسوخ ؛ تمام دفاتر کھلے رہیں گے
  • ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ
  • برطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا
  • برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے انوکھا طریقہ اپنا لیا
  • برازیل : سپریم کورٹ کا سابق صدر کے خلاف فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی پنجاب کے ’’سیف پنجاب‘‘وژن پر عملدرآمد شروع
  • حیدرآباد، رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ہالز سیل
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان