وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرِ داخلہ نے اس معاملے کے حل کے لئے پاکستانی وزیرِ داخلہ کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا ورکنگ گروپ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کرے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، پاکستان کے سفیر احمد فاروق، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس اور سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق
  • وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • قطری وزیرداخلہ خلیفہ بن حمد سےنتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزیرداخلہ
  • وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق