پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ریاض میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون، باہمی روابط اور وزارتِ داخلہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران برمی مسلمانوں کے قانونی اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیرِ داخلہ نے اس اہم معاملے کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ وزارتِ داخلہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد دی ۔
محسن نقوی نے کہا محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محسن نقوی نے کہا دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔