صدر تحریک انصاف سندھ نے کہا کہ انصاف لائرز فورم، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، لیبر ونگ، کسان ونگ اور تاجر ونگ سمیت تمام متعلقہ ونگز کو مقامی سطح پر سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانحہ اسلام آباد کے شہدا اور پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 26 نومبر یوم سیاہ کے دن کو صوبے بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 26 نومبر 2024ء کے شہدا نے چیئرمین عمران خان کی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی، اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں تحریکِ انصاف کی جدوجہد کو نئی طاقت فراہم کرتی ہیں پوری قوم ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع، تحصیلوں، ٹانز اور یونین کونسلوں میں 26 نومبر 2024ء سمیت پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، سندھ بھر میں شہدا کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانیاں اور دعائیہ نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں 26 نومبر کے شہدا، سانحہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے کارکنان، زخمی ساتھیوں اور اسیر کارکنان کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں شہدا کے ورثا سے رابطہ کریں، اظہارِ یکجہتی کریں، اور ان کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ اسلام آباد حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کے شہدا

پڑھیں:

عام تعطیل، بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند   

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 23 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 23 نومبر 2025 (اتوار) کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق این اے 96، این اے 104، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث تمام بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند رہیں گے، تاکہ ووٹنگ کا عمل پُرامن، منظم اور بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

 تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنے سربراہان کی ہدایات کے مطابق کھلے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
  • اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
  • 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے ہے، عطا تارڑ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل خارج کردی
  • گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
  • ججز ٹرانسفر کیس؛ ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل کی سماعت کو چیلنج کردیا
  • عام تعطیل، بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند   
  • ججز ٹرانسفر کیس: آئینی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل کریگی