ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا کا مقصد بنگلہ دیشی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹانا ہے تو کمیشن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں یہ عمل کیوں کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ایس آئی آر) کے خلاف منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے بعد جب ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری ہو جائے گا تب لوگوں کو الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی جانب سے پیدا کی گئی آفت کا احساس ہوگا۔ انہوں نے حال ہی میں بہار میں ہوئے اسمبلی انتخاب کے نتائج کے متعلق بھی کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی بنگال میں مجھے چوٹ پہنچانے کی کوشش کرے گی تو میں پورے ہندوستان میں اس کی بنیاد ہلا کر رکھ دوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ ایس آئی آر کا ہی پیش خیمہ ہے، اپوزیشن وہاں بی جے پی کی چال نہیں بھانپ سکی، اگر ایس آئی آر 3-2 سالوں میں کیا جائے تو ہم اس عمل کی ہرممکن وسائل کے ساتھ حمایت کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا مخالف ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب ایک غیرجانبدار ادارہ نہیں رہ گیا ہے، یہ بی جے پی کمیشن بن گیا ہے۔ بی جے پی سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اور نہ ہی مجھے شکست دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایس آئی آر کا مقصد بنگلہ دیشی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹانا ہے تو الیکشن کمیشن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں یہ عمل کیوں کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے متعلق ممتا بنرجی نے کہا "میں بنگلہ دیش کو ایک ملک کے طور پر پیار کرتی ہوں، کیونکہ میری زبان ایک ہی ہے، میں بیربھوم میں پیدا ہوئی، ورنہ مجھے بھی بنگلہ دیشی کہا جاتا"۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ روہنگیا ملک میں کہاں سے داخل ہوتے ہیں، سرحد کی دیکھ بھال کون کر رہا ہے۔ مودی حکومت ہی سرحد کی دیکھ ریکھ کرتی ہے۔ سی آئی ایس ایف ایئرپورٹ کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ محکمہ کسٹم بھی مودی حکومت کے ماتحت ہے تو ہم نے یہ (دراندازی) کیسے کرا دیا۔ بنگال پر قبضہ کرنے کی کوشش میں بی جے پی آئندہ گجرات انتخاب ہار جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میزورم، منی پور اور آسام میں ایس آئی آر نہیں ہو رہا ہے، یہ بنگال میں ہو رہا ہے کیونکہ انہیں بنگال پر قبضہ کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ا ممتا بنرجی نے کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر ووٹر لسٹ بی جے پی کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کی ای سی طلبی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور، سماعت آج

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کےنوٹس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکارکی بنیادیں ہلادوں گی،ممتا بنرجی
  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں "بی ایل او" کی اموات، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی
  • الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ذاتی حیثیت میں آج الیکشن کمیشن طلب
  • سہیل آفریدی کی ای سی طلبی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور، سماعت آج
  • الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا
  • پاکستان ہائی کمیشن اور ایچ ای سی کی مشترکہ کاوش، ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد
  • ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، راہل گاندھی
  • ضمنی الیکشن پر پرامن ہوئے، چیف الیکشن کمشنر