الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حالیہ دھاندلی کے الزامات پر باضابطہ نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے مکمل بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا ہے، ٹرانسکرپٹ موصول ہونے کے بعد کمیشن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے، آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ سامنے آگیا، اگر یہی انتخابی معیار ہے تو بہتر تھا کہ انتخابات کے بجائے براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے مترادف ہیں، اس لیے معاملے کا جائزہ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں توہینِ چیف الیکشن کمشنر اور توہینِ کمیشن کا کیس پہلے ہی زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی قیادت کے کمیشن سے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔