عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
فیصل آباد میں ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کردیا، عابد شیر علی کو آج وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔
ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی سرِعام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔
انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے، تاہم عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر لگائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عابد شیر علی
پڑھیں:
بھارتی حکومت مسلسل بین الاقوامی انسانی قانون اور شہری حقوق کو پامال کر رہی ہے، رحمانی
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں اور جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بانڈی پور کے مرکزی بازار میں درجنوں دکانوں کی ضبطگی کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ جارح بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی انسانی قانون اور بنیادی شہری حقوق کی پامالی کاسلسلہ مسلسل ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی شدید سماجی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں اور جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بانڈی پور کے مرکزی بازار میں درجنوں دکانوں کی ضبطگی کی مذمت کی۔ انہوں نے لال قلعہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد نوگام تھانے میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ نوگام تھانے میں دھماکہ خیز امونیم نائٹریٹ خود بھارتی حکام نے وہاں منتقل کیا تھا جس سے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے بارے میں بہت سے خدشات اور سوالات نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پولیس اور فوجی حکام کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ہر قسم کی خلاف ورزی پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندیوں کا فوری نوٹس لے۔