میں الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں: وزیر مملکت حذیفہ رحمان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے۔حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ میں گیا تھا مہم میں حصہ نہیں لیا، متعلقہ امیدوار سے میرے اختلافات ہیں۔
انہوں نے کہا کہی میں نے متعلقہ امیدوار کے لیے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، میں الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم
الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن حذیفہ رحمان
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا نوٹس مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نےطلب کیا، الیکشن کمیشن کا وزیرِاعلیٰ کےپی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔ دائر کی گئی درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی، نہ الیکشن کمیشن رولز کی خلاف ورزی کی۔ دوخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دینے اور الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعلیٰ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔