اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr.
Both sides reaffirmed commitment to deepening bilateral… pic.twitter.com/W70HfuLrVr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 25, 2025
ڈاکٹر لاریجانی نے بھی اس موقع پر تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے اپنے ایکس پوسٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے اس دورے کو بے نظیر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان
اپنی ایک ایکس پوسٹ میں رضا امیری مقدم نے لکھا کہ یہ دورہ ایک تاریخی موڑ اور اہم لمحہ ثابت ہوگا، جس کے ذریعے دونوں برادر اقوام کے مضبوط اور آزمائے ہوئے تعلقات ایک نئے اسٹریٹیجک مرحلے میں داخل ہوں گے۔
ایرانی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اس خطے کے نظام میں جدید تحرک کے پیش نظر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹیجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ایران باہمی تعاون پاکستان دو طرفہ مفادات ڈاکٹر علی لاریجانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نائب وزیر اعظم وزیر خارجہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ایران باہمی تعاون پاکستان دو طرفہ مفادات ڈاکٹر علی لاریجانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل
پڑھیں:
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد
فائل فوٹوایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔