چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت مرکزی و کمرشل بینکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو کیش لیس اکانومی کے حوالے سے ماڈل شہر بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں، سی ڈی اے کے ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر اور میٹرو و الیکٹرک بسوں میں کامیابی کیساتھ کیش لیس نظام متعارف کرایا جاچکا ہے۔ جبکہ کیو آر کوڈ سسٹم کے نفاذ کا دائرہ کار شہر بھر کے تمام مراکز، شاپنگ مالز اور کلاس تھری مارکیٹوں تک بھی تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد شہر میں ہوٹل، گیسٹ ہاسز، پیٹرول پمپس اور ریستورانوں میں بھی کیش لیس نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کیلئے کمرشل بینکس مرچنٹس اور شہریوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز دوکاندار اور تاجروں کے ساتھ صارفین کو راست کیو آر کوڈ کے زریعے ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رعایت اور مراعات دیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایم ٹیگ اور ڈیجیٹل پارکنگ جیسے منصوبے بھی متعارف کروائے جا ریے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے اسلام آباد کو مکمل طور پر ایک کیش لیس اور ڈیجیٹلائزڈ شہر بنانے میں مدد ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیش لیس اکانومی کو محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے اسلام آباد نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں اسپتال کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے مختلف مراحل میں تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر آغا خان فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے علاج و معالجے کے تمام مجوزہ مراکز پر کام تیز کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے عنقریب مکمل ہوگا، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے میں صحت کے شعبے کا ایک مثالی منصوبہ ہوگا۔
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں نہ صرف طبی خدمات بلکہ بین الاقوامی معیار کی طبی تربیت، تعلیم اور تحقیق کے لیے درکار سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحقیق اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس کا استعمال کیا جائے گا۔
اجلاس میں جے ایم سی کے بورڈ نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں وزیراعظم کی جانب سے مسلسل تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا اجلاس میں بورڈ کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔