اسلام آباد:

غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی اور طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے غلطی سے رن وے 28 لیفٹ کی بنائی، جو مرمت کے باعث بند ہے۔

پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند اور رن وے 28 رائٹ کھلا ہونے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے، تاہم پائلٹ مسلسل یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بروقت غلط رن وے پر ہونے سے آگاہ کیا اور عین وقت پر لینڈنگ روک کر دوبارہ چکر لگانے کی ہدایت دی۔

پائلٹ نے ہدایت کے مطابق گو اراؤنڈ کیا اور طیارے کو فضا میں برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ اپروچ بنائی، جس کے بعد سعودی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ دوسری کوشش میں رن وے 28 رائٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق جب طیارے نے بند رن وے 28 لیفٹ پر اپروچ بنائی اُس وقت وہاں بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں، جس کے باعث غلط رن وے پر لینڈنگ کی صورت میں سنگین حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔ ترجمان پی اے اے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد رن وے 28

پڑھیں:

دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان

دبئی ایئر شو 2025ء میں بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کے گرنے اور وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

امریکی فضائیہ کے ایف-16 وائپر ڈیمونسٹریشن ٹیم کے کمانڈر میجر ٹیلر ہیسٹر نے بھارتی طیارے کے گرنے کے بعد ایئر شو کے جاری رہنے کے فیصلے پر حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے پائلٹ میجر ٹیلر فیما ہائیسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اُنہوں نے توقع کی تھی کہ شو کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی مگر کچھ ہی دیر بعد اُنہوں نے دیکھا کہ مظاہرے معمول کے مطابق جاری تھے۔

امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ہی ایئر شو کا ماحول ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، امریکی ٹیم اور چند دیگر بین الاقوامی ٹیموں نے احتراماً اپنی پرفارمنسز منسوخ کی تھیں۔

ہیسٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حادثے کے بعد معمول کے اعلانات اور مظاہروں کا جاری رہنا اِن کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس ایک فضائی کرتب کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں موجود پائلٹ خود کو بروقت ایجیکٹ نہ کرنے کے سبب ہلاک ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ ہولناک حادثے سے بچ گیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر بوئنگ 777 سنگین حادثہ سےبچ گیا
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • جنوبی سوڈان میں امدادی طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے تین ارکان جاں بحق
  • افغان ائیرلائن کی غلط لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا