بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے لاہور میں ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج، معاشی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے اراکین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو واضح کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نفرت، جھوٹ اور فساد کے بیانیے کو شکست دی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ دور میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی دور میں یہ بڑھ کر 39 فیصد تک جا پہنچی۔ انہوں نے ملک کی جو حالت کی ہے، اس کا خمیازہ پوری قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، اور اگر ترقی کی وہ رفتار برقرار رہتی تو آج پاکستان کو آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر استحکام کی طرف لایا گیا ہے۔
نواز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اسے لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کے دور میں میرٹ ختم تھا، ادارے کمزور ہوئے اور ان کا بیانیہ فتنہ، فساد اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار نئے گھروں کی تعمیر جاری ہے، مفت ادویات، مفت علاج، نئے اسپتال، طلبہ کو لیپ ٹاپس اور گرین بسوں کی فراہمی اس حکومت کی نمایاں کامیابیاں ہیں۔ پنجاب میں امن و امان بہتر ہوا ہے اور لوگوں کا احساسِ تحفظ بڑھا ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت مذہبی تفریق کے بغیر عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، اور سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا بائیکاٹ ہے جس میں عمر ایوب کی اہلیہ خود الیکشن لڑ رہی ہیں؟،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہاں ہر تیسرے دن آئی جی بدل دیا جاتا ہے، کوئی مستقل پالیسی نہیں اور نہ ہی ترقیاتی کام نظر آتے ہیں۔نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل کی حکمت عملی پر توجہ دیں اور سیاسی استحکام کے ذریعے اقتصادی بحالی کو ترجیح بنائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکسی کوعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شفقت محمود وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ رضا کارانہ نشہ جرم کا دفاع نہیں بن سکتا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے فیصلہ تحریر کیا اور اپیل خارج کر دی گئی، تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ طور پر نشہ کرنے والا شخص جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا، اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والا مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا حق نہیں رکھتا، جرم سے استثنیٰ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا لاعلمی میں نشہ دیا گیا ہو۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقرار رکھی، مجرم کے وکیل نے نشے کی حالت کو بنیاد بنا کر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی، مجرم نے خود تسلیم کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ نشہ مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مجرم نے بے دردی سے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔